Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جیپ میں 16 افراد کو اسمگل کرنے والا گرفتار

گرفتار افراد میں 2 خواتین اور 2 بچے بھی شامل ہیں.فوٹو ۔ اخبار 24
 سعودی عرب میں غیر قانونی طور پر مقیم افراد کی گرفتاری کے لیے قانون نافذ کرنے والے اہلکار ہمہ وقت مستعد رہتے ہیں جبکہ جانب ناجائز منافع خور بھی غیر قانونی طور پر مقیم افراد کو نقل و حمل کی سہولت فراہم کرنے سے نہیں چوکتے۔
قانون نافذکرنے والے ادارے کے اہلکاروں نے ایک سعودی شہری کو غیر قانونی تارکین وطن کو اسمگل کرنے کے الزام میں گرفتار کر لیا ہے۔ اسمگلر نے اپنی گاڑی میں 16 افراد کو اس طرح ایڈجسٹ کیا تھا کہ پولیس اہلکار بھی حیران رہ گئے۔
مقامی نیوز ویب سائٹ اخبار 24 کا کہنا ہے کہ حوطہ بنی تمیم میں معمول کی گشت پر مامور پولیس ٹیم نے ایک  گاڑی کو روکا جسے سعودی شہری چلا رہا تھا۔

 

 گاڑی کے تمام شیشے سیاہ تھے جس کی وجہ سے گاڑی کے اندر دیکھنا ممکن نہیں تھا۔ پولیس اہلکاروں نے ڈرائیور سے دیگرافراد کے بارے میں دریافت کیا تو اس نے اگلی سیٹ پر بیٹھے لوگوں کا تعارف دوستو ں کی حیثت سے کرایا ۔
پولیس اہلکار نے گاڑی کا عقبی دروازہ کھولا تو وہاں 16 افراد سوار تھے۔ ڈرائیور نے گاڑی کی عقبی سیٹیں نکالی ہوئی تھیں اور کیبن میں تمام افراد کو اس طرح بٹھا دیا تھا کہ وہ باہر سے دکھائی نہ دیں۔
ابتدائی تفتیش میں معلوم ہوا کہ تمام افرا دغیر قانونی طور پر مقیم تھے جن کے پاس اقامہ نہیں تھا ۔ ڈرائیور نے ان سے بھاری رقم لے کر ان کو دوسرے شہر پہنچا رہا تھا۔
پولیس نے ڈرائیور اور تمام افراد کو گرفتار کر کے متعلقہ ادارے کے سپرد کر دیا جبکہ سعودی باشندے کو غیر قانونی طور پر مقیم افراد کو سفر ی سہولت فراہم کرنے کے جرم میں مقدمہ دائر کرکے تحقیقاتی ادارے کے حوالے کر دیا ۔

 

گرفتار افراد میں دو خواتین اور دو بچے بھی شامل ہیں تمام گرفتار شدگان کے بارے میں تحقیقات کی جائیں گی جس کے بعد انہیں ان کے ملک ڈی پورٹ کیا جائیگا۔ 
واضح رہے سعودی عرب کے قانون کے مطابق اقامہ قوانین کی خلاف ورزی پر سخت سزا دی جاتی ہے ایسے افراد کو جو غیر قانونی طور پر مقیم  لوگوں کو قیام و طعام، نقل و حمل کی سہولت مہیا کرتے ہیں انہیں  جرمانہ اور قید کی سزابھی دی جاتی ہے ۔ 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے ”اردو نیوز“ گروپ جوائن کریں

شیئر: