Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب: ایک ٹریلین 20 ارب ریال کا بجٹ

آمدنی کا تخمینہ 833 ارب ریال لگایا گیا ہے۔فوٹو: ایس پی اے
 سعودی عرب نے 2020 کے لیے ایک ٹریلن 20 ارب ریال کے قومی بجٹ کا اعلان کردیا۔ آمدنی کا تخمینہ 833 ارب ریال لگایا گیا ہے۔ 187 ارب ریال خسارے کا بجٹ ہے۔
سعودی کابینہ کا ہنگامی اجلاس پیر کو ریاض کے قصر یمامہ میں ہوا۔ شاہ سلمان بن عبدالعزیزنے صدارت کی۔ اجلاس میں نئے مالی سال کے قومی بجٹ کی منظوری دی گئی۔
 سعودی سرکاری ملازمین کے لیے مہنگائی الاﺅنس میں مزید ایک برس توسیع کی بھی منظوری دی گئی ہے۔

 سعودی سرکاری ملازمین کے لیے مہنگائی الاﺅنس میں مزید ایک برس توسیع کی منظوری دی گئی ہے۔فوٹو: ایس پی اے 

سعودی خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق شاہ سلمان نے آئندہ برس کے قومی بجٹ کے حوالے سے کہا کہ نئے بجٹ سے سعودی عرب میں ترقی کا عمل مضبوط ہوگا۔ اقتصادی و مالی استحکام قائم ہوگا اور شرح نمو کو پائداری ملے گی‘۔
شاہ سلمان نے مزید کہا ’ سعودی حکومت اقتصادی اصلاحات جاری رکھنے اور آمدنی کے مختلف ذرائع پیدا کرنے کے سلسلے میں پرعزم ہے۔ پبلک انویسٹمنٹ فنڈ آرامکو حصص سے ملنے والی رقم منافع بخش اسکیموں میں لگائے گی‘۔

سعودی کابینہ نے  نئے مالی سال کے قومی بجٹ کی منظوری دی۔فوٹو: ایس پی اے 

شاہ سلمان کا کہنا تھا ’ آئندہ مالی سال کے دوران ٹریلین ریال سرکاری اخراجات شفاف اور معیاری انداز میں خرچ کیے جائیں گے‘۔
انہوں نے کہا کہ 2020 کے لیے سعودی بجٹ عوام کے لیے خدمات کا معیار بلند کرنے اور بنیادی سہولتیں بہتر انداز میں مہیا کرنے کی پالیسی کا ضامن ہے۔ زندگی کا معیار بلند کیا جائے گا۔ مکانات کی اسکیمیں مستقل بنیادوں پر نافذ کی جائیں گی۔

شیئر: