Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ڈاکار ریلی میں کم عمر سعودی ڈرائیور

سعودی ڈرائیور طلال بدر اپنے فارغ اوقات میں ویٹ لفٹنگ اور سائیکلنگ کرتے ہیں۔
سعودی عرب میں 5 سے 17جنوری تک ہونے والی دنیا کی سب سے خطرناک موٹر سپورٹس ڈاکار ریلی 2020 میں چھ سعودی ڈرائیور بھی حصہ لے رہے ہیں۔ ان ڈرائیوروں میں 24 سالہ طلال بدر شامل ہیں جو سب سے کم عمر سعودی ڈرائیور ہیں۔
عرب نیوز کے مطابق طلال بدر کو سعودی عرب کی جنرل سپورٹس اتھارٹی کے ڈویلپمنٹ انسٹی ٹیوٹ نے سپانسر کیا ہے۔

صحرائی خطے ربع الخالی کے راستے 7500 کلومیٹر کا اپنا سفر مکمل کریں گے۔فوٹو۔ٹوئٹر

ڈاکار ریلی کو دنیا بھر میں مشکل ترین ریس تصور کیا جاتا ہے۔ اس آف روڈ ریس میں شامل ڈرائیور اور رائیڈرز سعودی عرب کے صحرائی خطے ربع الخالی کے راستے 7500 کلومیٹر کا اپنا سفر مکمل کریں گے۔ ریلی کا آغاز جدہ سے ہوگا اور ریاض کے قریب القدیہ میں اختتام پذیر ہوگی۔
ڈاکار ریلی میں حصہ لینے والے طلال بدر نے رواں سال ٹی بی موٹرسپورٹس کی زیرنگرانی کرائی جانیوالی چار قومی آف روڈ ریلیوں میں حصہ لیا ہے۔ یہ ایتھلیٹکس پلیٹ فارم سے موٹرسپورٹس میں ان کی پہلی شمولیت تھی جو جولائی 2019ء میں منعقد کرائی گئی تھی۔
سعودی عرب کی موٹر فیڈریشن کے زیر اہتمام ڈاکار ریلی کے لیے قصیم، عسیر، الشرقیہ اور نیوم العلاء کے صحرائی علاقوں کا تعین کیا گیا ہے۔
طلال بدر نے ابتدائی تعلیم ریاض کے کنگ فیصل سکول سے حاصل کی۔ اس کے بعد انہوں نے ریاض کی الفیصل یونیورسٹی سے اکاؤنٹنگ اینڈ بزنس مینجمنٹ میں ڈگری لی ہے۔

طلال بدر اپنی اے ایم ایکس 3 ماویرک گاڑی کے ساتھ شامل ہوں گے۔فوٹو۔ ٹوئٹر

سعودی ڈرائیور طلال بدر اپنے فارغ اوقات میں ویٹ لفٹنگ اور سائیکلنگ کرتے ہیں۔
طلال کا کہنا ہے کہ ایسی ورزش سے قوت برداشت میں اضافہ کرنے میں مدد ملتی ہے جو آئندہ زندگی میں ڈرائیونگ کے چیلنجز کا سامنا کرنے میں کارآمد ثابت ہوگی۔

ڈاکار ریلی کے لیے قصیم، عسیر، الشرقیہ اور نیوم العلاء کا تعین کیا گیا ہے۔فوٹو۔عرب نیوز

ڈاکار ریلی کے لیے خاص طور پر تربیت حاصل کرنے میں انہوں نے مختلف اقسام کی گاڑیوں میں چھ ہزار کلومیٹرمختلف راستوں پر طویل سفر کیا ہے۔ ڈاکار ریلی میں طلال بدر اپنی اے ایم ایکس 3 ماویرک گاڑی کے ساتھ شامل ہوں گے۔
  • خود کو اپ ڈیٹ رکھیں، واٹس ایپ گروپ جوائن کریں

شیئر: