Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب میں ڈاکار ریلی کب ہو گی؟

ریلی کا آغاز 5 جنوری سے ہو گا اور یہ 17جنوری کو ختم ہو گی، فوٹو: ٹوئٹر
 ایشیا میں پہلی مرتبہ ڈاکار کار ریلی آئندہ سال سعودی عرب میں ہو رہی ہے۔ ریلی 5 جنوری 2020 سے شروع ہو کر17جنوری کو اختتام پذیر ہوگی۔ 62 ملکوں کے 550 سے زیادہ ریس ڈرائیور شرکت کریں گے۔
سپورٹس جنرل اتھارٹی کے چیئرمین شہزادہ عبدالعزیز بن ترکی کے مطابق ڈاکار ریلی 2020 بارہ مرحلوں پر مشتمل ہوگی۔ سعودی صحرا کا 7500 کلو میٹر کا فاصلہ طے کیا جا ئے گا۔ 

 سپورٹس جنرل اتھارٹی کے چیئرمین ریاض میں پریس کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے۔فوٹو: الشر ق الاوسط 

 سپورٹس جنرل اتھارٹی کے چیئرمین ریاض میں نیوز کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے۔ اس موقع پر سعودی موٹر اور موٹر سائیکلوں کی آرگنائزیشن کے چیئرمین شہزادہ خالد بن سلطان الفیصل بھی موجود تھے۔
شہزادہ خالد الفیصل نے نیوز کانفرنس کے دوران اعلان کیا کہ سعودی ڈاکار ریلی سے متعلق بین الاقوامی اشتہاری مہم کی وڈیو دنیا کے اہم شہروں پیرس، میلان اور میڈرڈ میں دکھائی جائے گی۔
 نیویارک، لندن اور برج خلیفہ جیسے مشہور عالمی مقامات پر بھی وڈیو دکھانے کا اہتمام کیا جا ئے گا۔

القدیہ میں سعودی ڈاکار ریلی 2020 کی اختتامی تقریب ہو گی، فوٹو: ٹوئٹر

 ریلی کے پہلے مرحلے کا آغاز جدہ سے ہوگا جو کہ ملک کے مختلف علاقوں سے گزرے گی ۔ربع الخالی سے گزرتے ہوئے ریلی کی آخری منزل القدیہ ہوگی۔
 ریلی میں شامل ڈرائیور ریت اور کنکریوں کے 676 کلو میٹر طویل علاقے سے گزریں گے۔ نیوم سے العلا تک کا سفر بہت مشکل ہو گا۔ 
القدیہ میں سعودی ڈاکار ریلی 2020 کی اختتامی تقریب منعقد ہو گی۔

شیئر: