Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’خواہش ہے کہ عراقی شہری امن و امان کی زندگی بسر کریں‘

شہزادہ خالد بن سلمان نے کہا " سعودی عر ب ا و ر اسکی قیادت عراق کے ساتھ ہے " ۔ فوٹو: واس
سعودی عرب کے نائب وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود نے کہا ہے کہ " سعودی عرب او ر اسکی قیادت عراق کے ساتھ ہے ،خطے کو جنگ کے خطرے سے بچانے کے لیے ہر ممکن کوششیں جاری رکھیں گے " 
انہو ںنے اپنے ٹوئٹر اکائونٹ پر کہا ہے کہ ' سعودی عرب اپنے برادر ملک عراق اور اسکی عزیز عوام کے ساتھ کھڑا ہے ، ہم ہر ممکن حد تک خطے کو بیرونی خطروں سے بچانے کے لیے کوشش جاری رکھیں گے ، ہماری خواہش ہے کہ عراقی عوام امن و سکون کے ساتھ زندگی گزاریں "
قبل ازیں سعودی نائب وزیر دفاع نے امریکی وزیر خارجہ اور وزیر دفاع کے علاوہ قومی سلامتی کے مشیر رابرٹ اوبرین سے بھی ملاقات کی اور مشرق وسطی ٰ کی صورتحال پر تبادلہ خیال بھی کیا ۔
دوسری جانب سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے بھی عراق او ر اسکے عوام کے ساتھ مکمل اظہار یکجہتی کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا ہے کہ " مملکت ہمیشہ اپنے براردملک عراق اور اسکے عوام کے ساتھ ہے ، ہماری خواہش ہے کہ عراق کی سرزمین کو بیرونی قوتوں کے تنازعے سے ہر صورت میں محفوظ کیاجائے تاکہ برادر ملک کے عوام مکمل امن و سکون سے رہیں " 
سعودی وزیر خارجہ نے اپنے ٹوئٹ میں مزید کہا " عراق ،برادر عرب ملک ہے ،اس وقت ضرورت اس امر کی ہے کہ عراق کا دانشمند طبقہ آگے آئے تاکہ جنگ سے اجتناب کیاجاسکے "۔
انہوں نے مزید کہا "  سعودی عرب ہمیشہ کی طرح عراق میں مکمل امن و سکون کا خواہاں ہے اور رہے گا "  ۔
سعودی وزیر مملکت برائے امور خارجہ عادل الجبیر نے کہا ہے کہ سعودی عرب کو عراق کی تازہ صورتحال پر انتہائی تشویش ہے۔

عادل الجبیر نے کہا ’سعودی عرب اپنے برادر ملک کو جنگی کیفیت سے نکالنے کا خواہاں ہے۔‘ فوٹو: روئٹرز

الوئام ویب سائٹ کے مطابق انہوں نے ٹوئٹر پر اپنے اکاؤنٹ پر کہا ہے کہ ’سعودی عرب اپنے برادر ملک کو جنگی کیفیت سے نکالنے کا خواہاں ہے۔‘
انہوں نے کہا ہے کہ ’ہماری خواہش ہے کہ عراقی شہری امن و امان اور خوشحالی کی زندگی بسر کریں۔‘
انہوں نے کہا ہے کہ ’سعودی عرب، عراق کے ساتھ اس وقت تک کھڑا رہے گا جب تک وہ امن و استحکام کو مخدوش کرنے والی حالت سے باہر نہ نکل آئے اور امن و آشتی کے علاوہ اپنی عرب شناخت کی طرف نہ لوٹ آئے۔‘

شیئر: