Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’آرامکو تنصیبات حملے میں ایران ملوث لیکن جنگ نہیں چاہتے‘

عادل الجبیر کے مطابق آرامکو تنصیبات پر کروز میزائل شمال کی جانب سے آئے تھے، فو ٹو: روئٹرز
سعودی وزیر مملکت برائے امور خارجہ عادل الجبیر نے کہا ہے کہ سعودی عرب کو دستیاب شواہد کی بنیاد پر یقین ہے کہ آرامکو تیل تنصیبات پر حملوں میں ایران ملوث ہے۔ ایران پڑوسی ممالک کی خودمختاری کا احترام نہیں کرتا۔
اخبار 24 کے مطابق پیر کو لندن میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے الجبیرنے کہا ’ شواہد سے یقین ہوگیا ہے کہ آرامکو تیل تنصیبات پر حملوں میں ایران ہی ملوث ہے۔ قابل اطمینان شواہد موجود ہیں‘۔

الجبیر کے مطابق ایران علاقائی ملکوں کی خود مختاری کا احترام نہیں کرتا، فو ٹو: روئٹرز

 عادل الجبیر کے مطابق ’سعودی عرب ایران کے ساتھ طبل جنگ بجانے میں کوئی دلچسپی نہیں رکھتا۔ جنگ کے نتائج کسی بھی حالت میں خوشگوار نہیں ہوں گے۔ آرامکو تیل تنصیبات پر حملوں کے تناظر میں یورپی یونین میں شامل ممالک کی ایران پر نکتہ چینی درست موقف ہے‘۔
العربیہ چینل کے مطابق الجبیر نے یہ بھی کہا ’ آرامکو تیل تنصیبات پر کروز میزائل شمال کی جانب سے آئے تھے نہ کہ جنوب کی طرف سے‘۔ ’پوری دنیا اس بات پر متفق ہے کہ ایران ہی آرامکو تنصیبات پر حملے کا ذمہ دار ہے‘۔
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے ”اردو نیوز“ گروپ جوائن کریں

شیئر: