Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

روس: مصری نژاد بچی ملکہ حسن بن گئی

مقابلے میں ملک بھر سے 350 بچیوں کو نامزد کیا گیا۔ فوٹو: الاہرام
 پانچ سالہ مصری بچی بیا حسن نے روس میں’ بچیوں کی ملکہ حسن ‘کا اعزاز حاصل کیا ہے۔
 یہ پہلی مصری بچی ہے جسے یہ اعزاز ملاہے۔ بچی کی ماں روسی شہری ہے۔ اسے اس بنیاد پر روس کی شہریت بھی مل گئی۔ 
الامارات الیوم نے مصری جریدے الاہرام کے حوالے سے بتایا روس میں ہونے والے مقابلے میں ملک بھر سے 350 بچیوں کو نامزد کیا گیا۔
مصری بچی کے والد حمدی حسن نے الاہرام سے گفتگو میں کہا ’ چند برس قبل ایک روسی خاتون سے شادی کی تھی۔ ہماری بچی بیحد خوبصورت ہے‘۔

 پہلی مصری بچی ہے جسے یہ اعزاز ملاہے۔ فوٹو: الاہرام

 ’چار برس کی عمر میں اسے روسی ٹی وی کے اشتہارات کے شعبے نے اپنے یہاں کام کے لیے منتخب کیا تھا‘۔
حمدی حسن کا کہناہے’ جو بھی میری بچی کو دیکھتا ہے اسے دیکھتا رہتا ہے۔ وہ بیحد خوبصورت ہے۔ بڑی خوبی اس کی یہ ہے کہ وہ لطیفے اور مختلف باتیں بیان کرکے بچوں کے دل جیت لیتی ہے‘۔
’بچیوں کی ملکہ حسن ‘بیا حسن کے والدنے جو سیاحت کے شعبے سے وابستہ ہے بتایا کہ ان کی بیٹی 25جنوری کو مصری ساحلی شہر شرم الشیخ جائے گی۔ 

شیئر: