Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

گورنر تبوک کی شکار کے لیے پاکستان آمد

گورنر تبوک ہر سال تلور کا شکار کھیلنے کے لیے چاغی آتے ہیں، فوٹو: ایس پی اے
گورنر تبوک پرنس فہد بن سلطان نجی دورے پر پاکستان کے صوبے بلوچستان کے علاقے دالبندین پہنچ گئے۔
دالبندین ایئر پورٹ پر گورنر تبوک پرنس فہد بن سلطان کا استقبال گورنر بلوچستان امان اللہ یاسین زئی اور دیگر قبائلی عمائدین  نے کیا۔
گورنر تبوک ایئر پورٹ سے براہ راست اپنی شکار گاہ کی جانب روانہ ہو گئے۔
گورنر تبوک ہر سال سردیوں میں تلور کا شکار کھیلنے کے لیے چاغی آتے ہیں۔
گورنر تبوک کی سکیورٹی کے لیے پولیس، لیویز اور ایف سی کے اہلکار تعینات کیے گئے تھے۔
واضح رہے کہ پرنس فہد بن سلطان 1987 سے گورنر تبوک کی ذمہ داریاں سرانجام دے رہے ہیں۔ وہ تبوک ٹورازم ڈویلپمنٹ کونسل کے چیئرمین بھی ہیں۔

شیئر: