Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

باربر شاپس میں خواتین کو داخلے کی اجازت؟

جدہ میونسپلٹی نے مردانہ باربر شاپ میں خواتین کو جانے کی اجازت نہیں دی (فوٹو: سبق)
سعودی عرب کے ساحلی شہر جدہ میں مردانہ باربر شاپس خواتین کے لیے کھولے جانے کی خبر سوشل میڈیا پر وائرل ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق جدہ میونسپلٹی نے وضاحتی اعلامیے میں بتایا ’مردانہ باربر شاپ میں خواتین کو داخلے کی اجازت نہیں ۔ اس کے برخلاف جو دعوے کیے جا رہے ہیں وہ من گھڑت ہیں۔‘
جدہ میونسپلٹی کے ترجمان محمد البقمی کے مطابق’ جدہ میونسپلٹی نے مردانہ باربر شاپ میں خواتین کو ہیئر کٹنگ کے لیے جانے کی اجازت نہیں دی۔ اس حوالے سے کوئی اعلامیہ نہیں جاری کیا گیا۔ یہ فیصلہ میونسپلٹی کے دائرہ اختیار سے باہر ہے‘۔
سوشل میڈیا پر ایک وڈیو کلپ گردش کررہی ہے جسے جاری کرنے والا دعویٰ کررہا ہے کہ وہ ایک مردانہ ہیئر ڈریسنگ شاپ میں بال کٹوانے کے لیے گیا تھا۔ وہ اپنے برابر والی کرسی پر ایک خاتون کو بیٹھا دیکھ کر حیرت زدہ رہ گیا۔
وڈیو کلپ دیکھنے والوں کو یہ تاثر ملاکہ مردانہ باربر شاپ خواتین کے لیے بھی کھول دی گئی ہیں۔ یہ تاثر غلط ہے حقیقت سے اس کا کوئی تعلق نہیں۔

شیئر: