Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

600 ارب ریال کے نئے سٹریٹجک منصوبے

بیشتر منصوبے سعودی وژن 2030 کے تحت ہیں (فوٹو المدینہ)
ٹھیکیداروں کی سعودی اتھارٹی ایس سی اے نے اعلان کیا ہے کہ رواں سال  کے دوران 600 ارب ریال کے نئے 850 سٹریٹجک منصوبے شروع کیے جائیں گے۔
ان منصوبوں کا باقاعدہ اعلان 25 اور 26 فروری کو منعقد ہونے والے ریاض فورم میں کیاجائے گا۔
المدینہ اخبار کے مطابق مستقبل کے منصوبوں سے متعلق فورم میں 35 سرکاری اور نجی ادارے شریک ہوں گے جو طے شدہ اہم منصوبوں میں سے 850 کا تعارف کرائیں گے۔

اتھارٹی نے سرمایہ کاروں سے اپیل کی ہے کہ وہ 25 اور 26 فروری کو ہونے والے فورم میں شرکت کریں(فوٹو المدینہ)

 ان منصوبوں کی مجموعی لاگت 600 ارب ریال کے لگ بھگ ہوگی۔ بیشتر منصوبے سعودی وژن 2030 کے اہداف کو مدنظر رکھ کر تیار کیے گئے ہیں۔
مستقبل کے منصوبوں کا فورم ٹھیکیداروں کی سعودی اتھارٹی نے قائم کیا ہے۔ اس کی بدولت ٹھیکیداروں، سرمایہ کاروں، درآمد کرنے والے تاجروں، بینکوں، انشورنس کمپنیوں، سٹڈیز سینٹرز، کنسلٹینسیوں کو اہم مواقع میسر ہوں گے۔
اتھارٹی نے تمام ٹھیکیداروں اور سرمایہ کاروں سے اپیل کی ہے کہ وہ 25 اور 26 فروری کو ہونے والے فورم کے اجلاسو ں میں شرکت کریں۔ شرکت کے امیدوار www.saudifpf.com کو وزٹ کرکے اپنا اندراج کراسکتے ہیں۔
  • سعودی عرب کی خبروں کے لیے واٹس ایپ گروپ جوائن کریں

شیئر: