Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دو سو قسم کے ملک شیک، آپ کو لطف اندوز کرنے کے لیے کافی

ریستوران انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ’ہم ہمیشہ منفرد ذائقے متعارف کراتے ہیں‘ (فوٹو:روئٹرز)
گینز ورلڈ ریکارڈز کی جانب سے جنوبی افریقہ کے ایک ریستوران کو دنیا میں سب سے زیادہ اقسام اور ذائقوں کے حامل ملک شیک فروخت کرنے پر گینز بک میں شامل میں کیا گیا ہے۔
برطانوی خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق گبسن گورمے برگرز اینڈ ربز نامی ریستوران کے مینیو میں 207 اقسام کے ملک شیک موجود ہیں جو میٹھا پسند کرنے والوں کو لطف اندوز کرنے کے لیے کافی ہیں۔
کیپ ٹاؤن کے مصروف علاقے وکٹوریہ الفریڈ واٹر فرنٹ میں واقع یہ ریستوران نیوٹیلا اور اٹلی کی تیار کردہ کریم چیز ماسکرپون کی آمیزش سے اوریو چیز کیکس تک دماغ کو ترو تازہ کر دینے والے ملک شیک پیش کرتا ہے۔
اس ریستوران کے شریک مالک ایان ہالفن نے بتایا کہ ’جب ہم نے شروع میں یہ ریستوران کھولا تو اس وقت ہمارے پاس صرف 40 ملک شیک کی اقسام تھیں۔ کیونکہ یہ بہت مشہور تھیں تو پھر یہ 100، 150، 200 اور اب 207 ہو گئی ہیں۔‘
ان کے مطابق ’یہ سب کچھ پانچ سال کے عرصے میں ہوا ہے۔ ہم نے ہمیشہ کئی اقسام کے ملک شیک فروخت کیے ہیں اور ہم ہمیشہ منفرد ذائقے متعارف کراتے ہیں۔‘

 ’میں یہاں جلد دوبارہ آنا چاہوں گا تاکہ تمام اقسام کے ملک شیک پی سکوں‘ (فوٹو: سوشل میڈیا)

1930 کے دور میں سوڈا بیچنے والی امریکی دکانوں کی طرح یہ ملک شیک 330 ملی لیٹر کے گلاس میں پیش کیے جاتے ہیں۔
اس ریستوران میں پہلی بار آنے والے گاہک مارکل براؤن نے بتایا کہ انہوں نے فیس بک پر گینز ورلڈ ریکارڈ کا پڑھا اور پھر یہاں آنے کا فیصلہ کیا۔
’اس نے میری امیدوں کو مزید بڑھا دیا ہے کہ میں یہاں جلد سے جلد دوبارہ آنا چاہوں گا تاکہ یہاں پر فروخت کیے جانے والے تمام اقسام کے ملک شیک باری باری پی سکوں کیونکہ یہ (ریستوران) واقعی بہت شاندار ہے۔‘

شیئر: