Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

گینز بک میں سعودی عرب کے کتنے ریکارڈ؟

نئے ایڈیشن کے صفحات کی مجموعی لمبائی ایورسٹ چوٹی سے 5 گنا زیادہ بنتی ہے
سعودی عرب میں 6120 اونٹوں کی دوڑ اور امارات میں 12 لاکھ ڈالر کا عطر گینز بک آف ورلڈ ریکارڈ کے نئے ایڈیشن 2020  میں شامل کئے گئے ہیں۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق گینز بک آف ورلڈ ریکارڈ کا نیا ایڈیشن 2020 شائع ہوچکا ہے جس میں عالمی ادارے نے شاہ عبد العزیز میلے کے تحت ہونے والی دوڑ میں اونٹوں کے ریکارڈ تعداد کو شامل کیا ہے۔
نئے ایڈیشن میں امارات کے دو نئے ریکارڈ بھی شامل ہیں جن میں برج خلیفہ میں روشنی کرنے والی ایل ای ڈی بتیوں کی تعداد شامل ہے۔

 برج خلیفہ میں روشنی کرنے والی ایل ای ڈی بتیوں کی تعداد عالمی ریکارڈ ہے ( فوٹو : گینز بک)

امارات کا ایک اور نیا ریکارڈ روح دبئی کمپنی کا’’شموخ‘‘نامی عطر ہے جس کی قیمت 1.295 ملین ڈالر ہے۔ عطر کی شیشی میں ہیرے جواہرات جڑے ہیں۔
نئے ایڈیشن کے دلچسپ ریکارڈ میں شامی گلوکارہ فایا یونان بھی ہیں جوشائقین کی عطیات سے گانا ریکارڈکرنے میں کامیاب ہوگئیں۔ شامی گلوکارہ کا گانا مکمل طور پر عام لوگوں کے عطیات سے ریکارڈ کیا گیا ہے۔
گینز بک میں سوڈان بھی شامل ہے جہاں کوپن ہیگن یونیورسٹی کے سائنس دانوں نے روٹی کا قدیم ترین ٹکڑا تلاش کیا ہے۔ ماہرین کے مطابق قدیم ترین روٹی کی عمر14400 سال ہے۔

 عالمی ادارے نے شاہ عبد العزیز میلے کے تحت ہونے والی دوڑ میں اونٹوں کے ریکارڈ تعداد کو شامل کیا ہے

واضح رہے کہ گینز بک آف ورلڈ ریکارڈ کے نئے ایڈیشن کے صفحات کو ایک دوسرے کے ساتھ قطار میں رکھا جائے تو ان کی مجموعی لمبائی ایورسٹ چوٹی سے 5 گنا زیادہ بنتی ہے۔

شیئر:

متعلقہ خبریں