Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شاہ سلمان سے مکالمہ مرکز وفد کی ملاقات

مذاہب اور ثقافتوں کے درمیان ہم آہنگی کے لیے قائم کردہ شاہ عبداللہ بین الاقوامی مرکز برائے ڈائیلاگ کے ایک وفد نے گذشتہ روز ریاض میں سعودی فرماں روا شاہ سلمان بن عبدالعزیز سے ملاقات کی۔
العربیہ کے مطابق  شاہ عبداللہ  بین الاقوامی مکالمہ مرکز برائے انسداد انتہا پسندی  کے سیکرٹری جنرل فیصل بن عبدالرحمان بن معمر کی قیادت میں ڈائیلاگ سینٹر کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کےارکان بھی ریاض میں ہونے والی اس ملاقات میں شامل تھے۔
شاہ عبداللہ بین الاقوامی مکالمہ مرکز کی زیرنگرانی دنیا بھر میں انسداد انتہا پسندی اور نفرت انگیز تقریروں سے نمٹنے کے لیےاقدامات کیے جاتے ہیں۔

شاہ عبداللہ بین الاقوامی مکالمہ مرکزنفرت انگیز تقریروں سے نمٹنے کا اہتمام کرتا ہے۔ (فائل فوٹو)

ملاقات میں مختلف مذاہب اور ثقافتوں کے درمیان ہم آہنگی کے فروغ کے حوالے سے سعودی عرب کی خدمات کو سراہا گیا۔
اس موقع پر مکالمہ مرکز کے ذمہ داران اور  شاہ سلمان بن عبدالعزیزکے درمیان انتہا پسندی کی روک تھام، اعتدال پسندی کے فروغ، بقائے باہمی کے اصول کی اقدار کے فروغ، رواداری اور عالمی امن کے قیام کے ساتھ دہشت گردی کی تمام شکلوں کا  ڈٹ کر مقابلہ کرنے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔
مکالمہ مرکز نے سعودی عرب کی طرف سے رواداری، امن، انتہا پسندی اور دہشت گردی کے خاتمے کے لیے شاہ سلمان اور ولی عہد شہزادہ  محمد بن سلمان کی خدمات کو سراہا۔
اس ملاقات میں سعودی عرب کے وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان بن عبد اللہ وزیر مملکت اور وزراء کونسل کے رکن اور شاہی مشیر ڈاکٹر مساعد بن محمد العیبان نے بھی شرکت کی۔

 

سعودی عرب کی خبروں کے لیے واٹس ایپ گروپ جوائن کریں

شیئر: