Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

یتیموں کی شادی اور روزگار کی فراہمی

وزارت محنت نے چار برسوں کے دوران 215 یتیموں کی شادیاں کرائی ہیں۔فوٹو:سوشل میڈیا
 سعودی وزارت محنت و سماجی بہبود آبادی نے ریاض ریجن کے تحت گزشتہ چار برسوں کے دوران 215 یتیموں کی شادیاں کرائی ہیں۔ وزارت کے ذیلی ادارے ’شعبہ شادی‘جو یتیموں اور ضرورت مندوں کی مدد کے لیے قائم کیا گیا ہے۔اس کے تحت تقاریب کا انعقاد کیا گیا۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق سے گفتگو کرتے ہوئے وزارت محنت کے ریجنل ڈائریکٹر ڈاکٹر یوسف السیالی نے بتایا ’ یتیموں کی شادی کے متعدد مراحل ہوتے ہیں۔ سب سے پہلے شادی کے خواہشمند ایسے افراد جن کا آگے پیچھے کوئی نہیں ہوتا وزارت کے متعلقہ شعبے سے رجوع کرکے خود کو رجسٹر کراتے ہیں‘۔
 متعلقہ شعبہ ان افراد کے کوائف درج کرکے اس بات کا جائزہ لیتے ہیں کہ فراہم کردہ کوائف اس کی شخصیت سے مطابقت رکھتے ہیں۔تمام شرائط پر پورا اترنے والے شخص یا افراد کے لیے دلہن کا انتخاب کیا جاتا ہے‘۔ 
اکٹر یوسف السیالی کے مطابق ’ وزارت محنت کے شعبے’شعبہ شادی‘ کے پاس ان یتیم بچوں کی تفصیلات بھی ہوتی ہیں جن سے موازنہ کرنے کے بعد جوڑوں کا انتخاب کیا جاتا ہے‘۔
ڈاکٹر السیالی نے مزید بتایا ’ شادی کا یہ شعبہ نہ صرف شادی کی تقریبات منعقد کرتا ہے بلکہ جوڑوں کو ازدواجی زندگی کی اہمیت اور ایک دوسرے کے فرائض سے بھی آگاہ کرنے کے علاوہ شادی کے بعد بھی ان سے رابطہ رکھا جاتا ہے تاکہ مستقبل میں پیش آنے والی مشکلات سے انہیں نکالا جاسکے۔ یتیموں کو روزگار بھی فراہم کیا جاتا ہے۔

شیئر: