Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

صحت کی معلومات نہ دینے پر مسافر کو 5 لاکھ ریال جرمانہ

’فضائی ، بری یا سمندری راستوں سے سعودی عرب آنے والا ہر شخص صحت کے حوالے سے صحیح معلومات فراہم کرے‘ ( فوٹو: النہار)
سعودی عرب کی سرحدی چوکیوں پر صحت کے متعلق صحیح معلومات فراہم نہ کرنے پر مسافر کو پانچ لاکھ ریال جرمانہ ہوگا۔ یہی ضابطہ سفری سہولت فراہم کرنے والی کمپنیوں پر بھی لاگو ہوگا۔
سعودی پبلک پراسیکیوشن نے ٹوئٹر پر اپنے اکاؤنٹ میں کہا ہے کہ ’فضائی، بری یا سمندری راستوں سے سعودی عرب آنے والا ہر شخص خواہ سعودی شہری ہو یا غیر ملکی، اسے چاہیے کہ اپنی صحت کے حوالے سے صحیح معلومات فراہم کرے‘۔
پبلک پراسیکیوشن نے کہا ہے کہ ’سرحدی چوکیوں پر موجود اہلکاروں سے صحت کے متعلق معلومات چھپانا قوانین کی خلاف ورزی ہے جس پر پانچ لاکھ ریال جرمانہ ہوگا‘۔
ادارے نے کہا ہے کہ ’یہ ضابطہ نہ صرف مسافروں پر لاگو ہے بلکہ فضائی، بری اور بحری سفر کی سہولت فراہم کرنے والے اداروں پر بھی ہوگا‘۔

شیئر: