Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’کورونا کے شبے میں چینی باشندے کو گرفتار نہیں کیا‘

پولیس ترجمان کے مطابق لڑائی کی اطلاع ملنے پرکارروائی کی گئی ۔(فوٹو سوشل میڈیا)
مکہ مکرمہ ریجن پولیس کے ترجمان میجرمحمد الغامدی کا کہنا ہےکہ جدہ میں چینی باشندے کے کورونا میں مبتلا ہونے کی خبریں بے بنیاد ہیں۔
’پولیس ٹیم نے کورونا کےشبے میں کسی کو گرفتار نہیں کیا بلکہ لڑائی کی اطلاع ملنے پر کارروائی  کی گئی تھی‘۔
سعودی خبر رساں ایجنسی نے ریجنل پولیس ترجمان کی جانب سے جاری بیان کے حوالے سے مزید کہا ہے کہ’ سوشل میڈیا پر پھیلنے والی باتیں بے بنیاد ہیں جن میں کہا گیا تھا کہ جدہ پولیس نے کورونا کے شبے میں ایک چینی باشندے کو حراست میں لیا ہے۔
میجر الغامدی نے مزید کہا کہ ’پولیس کنٹرول روم میں اطلاع ملی تھی کہ جدہ کی ایک مارکیٹ میں چینی خاتون اور مرد میں کسی بات پر لڑائی ہو گئی ہے۔ اطلاع ملنے پرپولیس نے موقع پر پہنچ کر انہیں حراست میں لیا تھا‘۔
’پولیس نے لڑائی میں زخمی ہونے والے کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد ہسپتال منتقل کر دیا تھا جبکہ واقعے کی ایف آئی آر بھی ردج کرلی گئی ہے‘۔
واضح رہے سوشل میڈیا پروائرل ہونے والی وڈیومیں کہا گیا تھا کہ جدہ میں ایک چینی باشندے کو پولیس نے حراست میں لے لیا جس کے بارے میں کہا جارہا ہے کہ وہ کورونا میں مبتلا ہے۔
افواہ پھیلنے سے لوگوں میں غیر معمولی بے چینی پائی جاتی تھی۔
 پولیس ترجمان نے واقعے کی وضاحت کرتے ہوئے افواہوں پر یقین نہ کرنے اوردرست خبریں باوثوق ذرائع سے حاصل کرنے پرزوردیا۔
 

شیئر: