Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کورونا: نمائشوں اور کانفرنسوں پر تا اطلاع ثانی پابندی 

پابندی نئے کورونا وائرس سے بچاﺅ کے لیے کیا گیا ہے۔ فوٹو سوشل میڈیا
سعودی عرب نے کانفرنسوں اورنمائشوں پر تا اطلاع ثانی پابندی عائد کردی۔ عمل درآمد 13 مارچ 2020ء جمعہ سے ہوگا۔ یہ پابندی کورونا وائرس کے پھیلاﺅ کو روکنے اور اس کے سنگین اثرات سے بچاﺅ کی خاطر لگائی گئی ہے۔
عاجل ویب سائٹ کے مطابق ریاض انٹرنیشنل کانفرنس سینٹر نے جمعرات کو ٹویٹر کے اپنے اکاﺅنٹ پر بیان جاری کرکے کہا ہے کہ ’کانفرنسوں اور نمائشوں کے اعلی ادارے کی ہدایت پر طے کیا گیا ہے کہ 13مارچ سے تا اطلاع ثانی نمائش ہوگی او رنہ ہی کوئی کانفرنس منعقد کی جائے گی۔ یہ پابندی نئے کورونا وائرس (covid 19) سے نمٹنے کے لیے احتیاطی تدبیر کے تحت لگائی گئی ہے۔‘
یاد رہے کہ اس سے قبل سعودی عرب سینما گھروں میں فلمیں دکھانے جبکہ اسکولوں، کالجوں اور یونیورسٹیوں میں تعلیم پر بھی پابندی لگا چکا ہے۔
                  
خود کو اپ ڈیٹ رکھیں، واٹس ایپ گروپ جوائن کریں

شیئر: