Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پانچ زبانوں میں کورونا سے متعلق آگہی پروگرام

زائرین کو کورونا سے متعلق آگہی فراہم کرنے کا خصوصی انتظام ہے۔(فوٹو روئٹر)
نئے کورونا وائرس کے پھیلاﺅ کو روکنے اور اس سے سعودیو ں او رمقیم غیر ملکیو ں کو بچانے کے لیے مساجد میں جماعت سے نماز پر پابندی لگنے کے باوجود مسجد الحرام اور مسجد نبوی  زائرین کے کھلی ہوئی ہیں۔
سعودی خبر رساں ادارے ایس پی اے کے مطابق مسجد الحرام اور مسجد نبوی کی جنرل پریذیڈنسی نے زائرین کو کورونا وائرس سے متعلق آگہی فراہم کرنے کا خصوصی بندوبست کیا ہے۔ اردو سمیت پانچ زبانوں میں آگہی لٹریچر زائرین کو پیش کیا جارہا ہے۔
انگریزی، اردو، فارسی ملاوی اور فرانسیسی زبانوں میں کورونا وائرس سے متعلق لٹریچر تقسیم کیا جارہا ہے۔

انگریزی، اردو، فارسی ملاوی اور فرانسیسی میں لٹریچر تقسیم کیا جارہا ہے۔( فوٹو عرب نیوز)

جنرل پریذیڈنسی کے ماتحت ترجمہ و لسانیات کے ادارے کے ڈائریکٹر جنرل انجینیئر وسام مقادمی نے ایس پی اے کو بتایا کہ ہمارا ادارہ غیر عربوں کو خانہ کعبہ کی طرف سے دعوت وتبلیغ کے مرکز کا کام کررہا ہے۔ ہم نے اپنے جملہ وسائل زائرین میں دینی و سماجی و شہری آگہی کے لیے وقف کررکھے ہیں۔
انجینیئر وسام مقادمی نے مزید کہا کہ ’ ادارے کے اہلکار کورونا وائرس سمیت تمام متعدی امراض اور وباﺅں سے زائرین کو بچانے کے سلسلے میں آگہی پروگرام جاری رکھے ہوئے ہیں‘۔
 

شیئر: