Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’دو سو سے زائد کام آن لائن کرائے جا سکتے ہیں‘

سعودی اور مقیم غیر ملکی اپنے کام ’ابشر‘ کے ذریعے کراسکتے ہیں (فوٹو ٹوئٹر)
سعودی وزارت داخلہ نے مقامی شہریوں اور مقیم غیر ملکیوں سے اپیل کی ہے کہ وہ وزارت داخلہ اور اس کے ماتحت سیکیورٹی اداروں سے متعلقہ کام کرانے کے لیے دفاتر جانے  سے گریز کریں۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق وزارت داخلہ نے بیان میں کہا کہ’ سعودی شہری اور مقیم غیر ملکی اپنے کام آن لان ’ابشر‘ کے ذریعے کراسکتے ہیں‘۔
’دو سو سے زائد کام ایسے ہیں جن کےلیے وزارت داخلہ یا اس کے ماتحت کسی ادارے کے دفتر جانے کی ضرورت نہیں یہ سارے کام آن لائن کرائے جا سکتے ہیں‘۔

’ابشر‘ سے پندرہ ملین سے زائد افراد مختلف کام کرارہے ہیں (فوٹو ٹوئٹر)

وزارت داخلہ نے واضح کیا کہ ’ابشر‘ سے پندرہ ملین سے زائد افراد مختلف کام کرا رہے ہیں لہذا سعودی شہری اور مقیم غیر ملکی ’ابشر‘ پر جا کر وزارت داخلہ اور اس کے محکموں سے مختلف کاموں کے بارے میں معلومات حاصل کریں اور کارروائی مکمل کرائیں۔
بیان میں مزید کہا گیا کہ ’اگر کوئی غیر ملکی یا سعودی کسی بھی کام کے برے میں کوئی استفسار کرنا چاہتا ہوں تو 920020405 سے تکنیکی مدد لے سکتے ہیں اور ابشر پر بھی رابطہ کیا جا سکتا ہے۔‘
یاد رہے کہ وزارت داخلہ نے یہ بیان حالیہ دنوں میں نئے کورونا وائرس کے پھیلاؤ سے روکنے اور اس سے مقامی شہریوں اور مقیم غیر ملکیوں کو بچانے کے لیے جاری احتیاطی تدابیر کے تحت دیا ہے۔
 

شیئر: