Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ماسک پہنے بغیر کیوں چھینکا؟ موٹر سائیکل سوار پر تشدد

مہاراشٹر میں اب تک کورونا وائرس کے 39 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں (فوٹو: این ڈی ٹی وی)
انڈین ریاست مہاراشٹر کے کولہاپور شہر میں ایک موٹر سائیکل سوار کو اس لیے تشدد کا نشانہ بنایا گیا کہ وہ منہ پر رومال رکھے اور ماسک پہنے بغیر عوامی مقام پر چھینکا تھا۔
انڈین نیوز چینل این ڈی ٹی وی کے مطابق جمعرات کو پیش آنے والے اس واقع کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی سامنے آئی ہے جس میں عام لوگوں کو موٹر سائیکل سوار پر تشدد کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے ۔
مقامی پولیس کا کہنا ہے کہ موٹر سائیکل سوار کے چھینکنے پر تشدد کے واقعے کو تاحال رپورٹ نہیں کیا گیا۔ 
ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک موٹر سائیکل سوار نے دوسرے موٹر سائیکل سوار کو روکا اور اس سے پوچھا کہ وہ کیوں چہرے پر رومال رکھے بغیر چھینکا۔
اس معاملے پر ہونے والی گفتگو نے بحث کی شکل اختیار کی اور پھر بات تشدد تک جا پہنچی۔
تشدد کے واقعے کی وجہ سے ٹریفک بھی جام ہو گئی لیکن یہ واقعہ پولیس کو رپورٹ نہیں ہوا۔
مہاراشٹر میں اب تک کورونا وائرس کے 39 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جس میں سے ایک شخص کی ہلاکت ہوئی ہے۔
عالمی ادارہ صحت کے مطابق کورونا وائرس تھوکنے، چھینکنے، کھانسی وغیرہ سے پھیلتا ہے اور ایک انسان سے دوسرے انسان کو منتقل ہوتا ہے۔

شیئر: