Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سینیٹائزر پینے کی ترغیب دینے والے گرفتار

زیر حراست افرادکے خلاف مقدمہ دائر کیا جائے گا۔(فوٹو سوشل میڈیا)
پراسیکیوشن جنرل نے  سعودی عرب میں پولیس نے سوشل میڈیا پرکورونا وائرس سے بچاو کےلیے سینیٹائز پیتے ہوئے وڈیو وائر ل کرنے والے 2 افراد کو گرفتارکیا۔
ملزمان وڈیو میں یہ تاثر دینے کی کوشش کر رہے تھے کہ سینیٹائزپینے سے کورونا کا خاتمہ کیاجاسکتا ہے۔
 ویب نیوز ’سبق ‘  اور عرب نیوز کے مطابق پراسیکیوشن جنرل نے سوشل میڈیا پر وائرل وڈیو بنانے والوں کے خلاف فوری ایکشن لیتے ہوئے ملزمان کی گرفتاری کے احکامات دیےتھے۔
پراسیکیوشن کے ذرائع کا کہنا تھا کہ سوشل میڈیا پر جن افراد نے سینیٹائز پیتے ہوئے وڈیو بنائی جس کے ذریعے وہ لوگوں کو یہ غلط پیغام دے رہے تھے کہ جراثیم کش محلول پینے سے کورونا سے محفوظ رہا جاسکتا ہے۔

پراسیکیوشن جنرل نے ملزمان کی گرفتاری کے احکامات دیےتھے۔(فوٹو سوشل میڈیا)

میڈیا وائرل کرے والوں کا فعل انتہائی غیر مناسب ہے۔ جراثیم کش محلول بیرونی استعمال کے لیے مخصوص ہے پینے کےلیے نہیں۔
پراسیکیوش جنرل کی جانب سے قانون نافذ کرنےو الے ادارے کو حکم دیا تھا کہ وڈیو وائرل کرنے والے افراد کی شناخت کرکے انہیں فوری طور پر ادارے میں پیش کیاجائے جہاں ان کے خلاف باقاعدہ مقدمہ دائر کیا جائے گا۔
پراسیکیوشن جنرل کی جانب سے لوگوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے اور اس قسم کی غلط باتوں پر توجہ نہ دینے کی ہدایت کی گئی ہے جو معاشرے کےلیے نقصان دہ ثابت ہوں۔
ادارے نے اس امر کا بھی یقین دلایا ہے کہ اس قسم کی حرکتیں کرنے والوں سے سختی سے نمٹاجائے گا جو معاشرے کو غلط سمت دینے کی کوشش کرتے ہیں۔
پراسیکیوشن کا کہنا تھا کہ مقامی قوانین کا احترام سب پر لازم ہے جو اسکی خلاف ورزی کے مرتکب ہونگے انہیں قانون کا سامنا کرنا ہوگا۔

شیئر: