Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

موسم سرما میں جازان ریجن کے پارکس اور ساحلی تفریحی مقامات توجہ کا مرکز

لوگوں کی بڑی تعداد ان تفریحی مقامات کا رخ کر رہی ہے۔ (فوٹو: ایس پی اے)
جازان ریجن کے پارکس اور ساحلی تفریحی مقامات موسم سرما کی تعطیلات کے دوران فیملیز اور وزیٹرز کی توجہ کا مرکز بن رہے ہیں۔
خوبصورت موسم سے لطف اندوز ہونے کے لیے لوگوں کی بڑی تعداد تفریحی مقامات کا رخ کررہی ہے۔
سعودی خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے‘ کے مطابق جازان ریجن کے سیکرٹری انجینئر یحیی الغزوانی نے بتایا ریجنل بلدیہ کی جانب سے علاقے میں مختلف ترقیاتی کام مکمل کیے گئے ہیں۔
ان میں 22 ساحلی مقامات، 236 عوامی پارکس، 203 سپورٹس گراونڈ، 214 واکنگ ٹریکس شامل ہیں۔

 بلدیہ کی جانب سے ساحلی تفریحی مقامات پر فیملیز کے لیے خصوصی اہتمام کیا گیا ہے، علاوہ ازیں پارکوں میں بچوں کے لیے تفریح کا بھی خصوصی انتظام ہے۔
ریجنل سیکرٹری نے بتایا ’بلدیہ کی جانب سے خدمات کو بہتر بنانے کے لیے بھرپور کوششیں جاری ہیں۔ متعلقہ ٹیمیں یومیہ بنیادوں پر نگرانی کرتی ہیں۔ تفریح کے لیے آنے والوں کی سکیورٹی کے انتظامات بھی کیے گئے ہیں۔‘

 

شیئر: