Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

تارکین نے دو ماہ میں اکیس ارب ریال بھیجے  

2019 کے دوران ترسیل زر میں 8 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی تھی- (فوٹو سوشل میڈیا)
سعودی عرب میں تارکین وطن نے دو ماہ میں 21.6 ارب ریال اپنے وطن بھجوائے ہیں-
2019 کے وران جنوری اور فروری کے مقابلے میں 4.6 فیصد زیادہ رقم بھیجی گئی ہے-
الاقتصادیہ کے مطابق تارکین وطن نے سال رواں کے ابتدائی دو ماہ جنوری اور فروری کے دوران 2019 کے ان دو مہینوں کے مقابلے میں 958 ملین ریال زیادہ بھجوائے ہیں-

ماہانہ کی بنیاد پر ترسیل زر میں 0.5 فیصد کا اضافہ ہوا-(فوٹو روئٹرز)

الاقتصادیہ کے تجزیہ نگاروں نے سعودی عریبین مانیٹری اتھارٹی (ساما) کے جاری کردہ اعدادوشمار کےحوالے سے بتایا کہ تارکین نے سالانہ کی بنیاد پر 12.3 فیصد زیادہ رقم بھجوائی ہے-
ماہانہ کی بنیاد پر سعودی عرب سے تارکین کے ترسیل زر میں 0.5 فیصد کا اضافہ ہوا-
یاد رہے کہ 2019 کے دوران تارکین وطن کے ترسیل زر میں 8 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی تھی-
تارکین نے  2018 میں 136.4 ارب ریال بھیجے تھے جبکہ 2018 میں 125.5 ارب ریال بھجوائے تھے۔

شیئر: