Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

تارکین وطن کی ترسیل زر میں کتنی کمی

ترسیل زر میں 8.9 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔فوٹو: عرب نیوز
 سعودی عرب سے 2019 کے دوران گیارہ ماہ کے دوران تارکین وطن کی ترسیل زر میں 8.9 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
 تارکین نے گیارہ ماہ کے دوران 113.9 ارب ریال اپنے ملکوں کو بھجوائے۔2018کے ابتدائی گیارہ ماہ کے مقابلے میں تارکین نے 11.15ارب ریال کم بھیجے ہیں۔ گزشتہ برس کے ابتدائی گیارہ ماہ کے دوران 125.1 ارب ریال بھیجے گئے تھے۔
الاقتصادیہ کی رپورٹ کے مطابق نومبر 2019 کے دوران تارکین کے یہاں ترسیل زر میں 0.1 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

 غیر ملکیوں نے 2018 کے نومبر میں 9.89 ارب ریال بھجوائے تھےفوٹو: ٹوئٹر

 غیر ملکیوں نے 2018 کے نومبر میں 9.89 ارب ریال بھجوائے تھے جبکہ سال رواں کے ماہ نومبر کے دوران 9.91ارب ریال ارسال کیے۔14.5ملین ریال کا فرق ریکارڈ کیا گیا ہے۔
الاقتصادیہ کے تجزیہ نگاروں نے سعودی عریبین مانیٹری اتھارٹی (ساما) کے اعداد وشمار کے حوالے سے بتایا کہ سال روا ں کے شروع سے نومبر کے اختتام تک ترسیل زر میں گزشتہ برس کے مقابلے میں مسلسل کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
ماہانہ بنیاد پر تارکین وطن نے 2019 کے دوران جو ترسیل زر کی ہے۔ اس میں 10.2 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی۔

سعودیوں کی ترسیل زر میں 23.8 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ فوٹو: روئٹرز

2018 کے دوران تارکین کے یہاں ترسیل زر میںسب سے زیادہ کمی ریکارڈ کی گئی۔ مسلسل کمی کا سلسلہ جاری ہے۔ 2019 ترسیل زر میں کمی کے حوالے سے چوتھا سال ہوگا۔
 دوسری جانب سعودیوں کی ترسیل زر میں نومبر 2019 کے دوران 23.8 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ انہوں نے 5.9 ارب ریال باہر بھجوائے ہیں۔
 

شیئر: