Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کورونا سے نمٹنے کے لیے 78 ہزار صحت رضاکار تیار

کورونا کے متاثرین کو طبی خدمات کی فراہمی کا کام لیا جائےگا-(فوٹو عرب نیوز)
سعودی وزارت صحت نے صحت رضاکار مرکز قائم کرکے 78 ہزار صحت رضاکاروں کا اندراج کدیا ہے۔ انہیں ابتدائی طبی نگہداشت کی تربیت فراہم کی جائے گی ۔ کورونا وائرس کے متاثرین کو طبی خدمات کی فراہمی کا کام لیا جائےگا-
سعودی خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق وزارت صحت کی اپیل پر مملکت بھر سے خواتین سمیت 78 ہزار سے افراد نےرضاکار کے طور پر اندراج کرایا ہے-
یہ پروگرام نئے کورونا وائرس کے بحران سے نمٹنے کے لیے کیا جارہا ہے- نئے کورونا وائرس پر قابو پانے کے لیے بڑی جدوجہد کی ضرورت ہے-
ایک طرف تو معاشرے میں صحت آگہی کی مہم چلائی جارہی ہے تو دوسری جانب متاثرین کو صحت نگہداشت فراہم کرنے کے انتظامات کیے جارہے ہیں-

رضاکار سوشل میڈیا کی مدد سے بھی کورونا آگہی مہم چلا رہے ہیں۔(فوٹو اے ایف پی)

وزارت صحت کے ماتحت صحت رضاکاروں کے مرکز کے ڈائریکٹر جنرل سفر بتار نے بتایا کہ سینٹر نے نیا پروگرام شروع کیا ہے اس کے تحت مملکت بھر میں ایسے لوگ چوبیس گھنٹے کورونا سے متاثرین کی خدمت کےلیے تیار ہوں گےجوصحت تربیت حاصل کیے ہوئے ہوں- اسی پروگرام کے لیے صحت رضاکاروں کا اندراج کرایا گیا ہے-
صحت رضاکارو ں کی انجمن کے سیکریٹری جنرل کے مطابق ایک ہفتے کے دوران پانچ ہزار رضاکارو ں کو ابتدائی طبی نگہداشت کی تربیت دی گئی ہے-
300 رضاکاروں کو فیلڈ میں اتار دیا گیا- انہوں نےدارالحکومت ریاض کے چوالیس محلوں کے دورےکرکے 4 ہزار سے زیادہ آگہی لٹریچر بیگ تقسیم  کیے جبکہ آگہی فراہم کرنے کے لیے چھ ہزار سے زیادہ ٹیلیفونک رابطے کیے-
یہ رضاکار سوشل میڈیا کی مدد سے بھی کورونا آگہی مہم چلا رہے ہیں۔

شیئر: