Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مریضوں کے لیے گھروں پر مفت دوائیں

آن لائن ایڈوانسڈ کلینکس کی مدد سے طبی معائنے کا بھی اہتمام کیا جا رہا ہے (فوٹو سوشل میڈیا)
سعودی وزارت نیشنل گارڈز کے ماتحت ادارہ صحت نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہوم ڈلیوری کمپنیوں کی مدد سے مریضوں کو مطلوبہ دوائیں ان کے گھر مفت پہنچائے گا-
اخبار 24 نے وزارت نیشنل گارڈز کے ادارے کے حواالے سے بتایا کہ کورونا وائرس کے پھیلاؤ سے لوگوں کو بچانے کے لیے گھر گھر دوائیں مفت پہنچانے کا پروگرام بنایا گیا ہے-
آن لائن ایڈوانسڈ کلینکس کی مدد سے مریضوں کی بیماریاں متعین کرنے کے لیے  طبی معائنے کا بھی اہتمام کیا جا رہا ہے-
مریضوں کو جب بھی دواؤں کی ضرورت ہوگی انہیں یہ دوائیں ہوم ڈلیوری سروس کے ذریعے مفت ان کے گھروں پر پہنچائی جائیں گی-
وزارت نیشنل گارڈز کے مذکورہ ادارے  کے مطابق ضرورت مند حضرات وزارت کے ماتحت ادارہ صحت کی ویب سائٹ یا مشترکہ مرکز0118011111  پر رابطہ کریں-

شیئر: