Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ولی عہد سے روسی صدر کا ٹیلیفونک رابطہ

دونوں رہنماؤں نے تیل پیدا کرنے والے ممالک کے درمیان تعاون اور افہام وتفہیم برقرار رکھنے کو ضروری قرار دیا ہے ( فوٹو: واس)
ولی عہد و وزیر دفاع شہزادہ محمد بن سلمان سے روسی صدر ولادیمیر پوٹن نے ٹیلیفونک رابطہ کیا ہے۔
سعودی خبر رساں ایجنسی (واس) کے مطابق دونوں رہنماؤں نے تیل مارکیٹ میں نرخوں کے استحکام کے لیے کی جانے والوں کوشش کا جائزہ لیتے ہوئے اس بات کی بات اہمیت پر زور دیا ہے کہ تیل کے نرخوں میں ٹھہراؤ عالمی معیشت کی ترقی کے لیے ضروری ہے۔
انہوں نے تیل پیدا کرنے والے ممالک کے درمیان تعاون اور افہام وتفہیم برقرار رکھنے کو ضروری قرار دیتے ہوئے دونوں ممالک کے کردار پر تبادلہ خیال کیا ہے۔
قبل ازیں خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز سے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور روسی صدر ولادی میر پوٹن کا ٹیلی فونک رابطہ ہوا۔
ٹیلی فونک رابطےاوپیک پلس کے اجلاس کی روشنی میں کی جانے والی کوششوں کا جائزہ لیتے ہوئے تیل پیدا کرنے والے ممالک کے مابین تعاون کو فروغ دینے پر تبادلہ خیال بھی کیا گیا تاکہ عالمی معیشت کے استحکام کو برقرار رکھا جائے۔
واضح رہے کہ سعودی وزیر توانائی شہزادہ عبدالعزیز بن سلمان نے کہا تھا کہ تیل منڈی میں استحکام لانے کے لیے امریکہ کینیڈا اور برازیل جیسے ممالک بھی اوپیک پلس کے مشن کا حصہ بن سکتے ہیں۔
سعوی وزیر توانائی کے مطابق ’تیل کی عالمی پیداوار میں یومیہ دس ملین بیرل کمی سے متعلق اوپیک پلس کا حتمی معاہدہ میکسیکو کی شمولیت پر منحصر ہے‘۔
 
 

شیئر: