Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

قطر فٹبال ورلڈ کپ پر 200ارب ڈالر خرچ کریگا

 
دوحہ:قطر کے وزیر خزانہ علی العمادی نے  اعلان کیا ہے کہ انکا ملک  فٹبال ورلڈ کپ 2022ء کی  میزبانی کیلئے  بنیادی ڈھانچے کی تیاری پر ہر ہفتے 500ملین  ڈالر خرچ کررہا ہے۔العمادی نے غیر ملکی صحافیوں  سے گفتگو کرتے  ہوئے انہوں نے کہا کہ 2021ء تک   اخراجات کا  سلسلہ اسی اندازسے جاری رہیگا۔  انہوں نے کہا کہ ایک ہفتے میں  اہم منصوبوں پر 500ملین ڈالر خرچ کئے جا رہے ہیں۔ آئندہ 3یا 4برسوں کے دوران ہم اپنا ہدف حاصل کرنے تک اتنا ہی خرچ کرتے رہیں گے۔ ہم 2022ء میں  پوری طرح سے تیار ہوجائیں گے۔ فٹبال ورلڈ کپ 2022ء تک  200ارب  ڈالر خرچ ہونگے۔ 2022 ٹھیکوں میں سے 90فیصد جاری کردیئے گئے ہیں۔ یہ ٹھیکے اسٹیڈیم تک ہی محدود نہیں شاہراہیں،  ریلوے لائن، بندرگاہیں سب اس میں شامل ہیں۔ العمادی نے بتایا کہ 2022ء میں قطر میں ہونے والا فٹبال ورلڈ کپ  تاریخ کا سب سے اخراجات  والا ورلڈ کپ نہیں ہوگا۔ العمادی نے کہا کہ فٹبال ورلڈ کپ منصوبوں کیلئے مختص سرمایہ  تیل آمدنی میں قلت کے باعث ملک کو درپیش پابندیوں کے ماحول میں بجٹ مسائل سے یکسر الگ ہے۔ 15برس میں پہلی بار  قطر نے 2015ء کے دوران خسارے کا بجٹ جاری کیا تھا۔ 12ارب ڈالر کا خسارہ بجٹ میں دکھایا گیا تھا۔2017ء کا بجٹ 7.7ارب ڈالر کے خسارے والا ہے۔ قطر  2018ء سے  ویلیو ایڈیڈ (واٹ) ٹیکس مقرر کریگا۔  وزیر خزانہ نے  قطر میں انکم ٹیکس مقرر کرنے کی خبروں کی تردید کردی۔

شیئر: