Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کورونا سے متعلق افواہیں پھیلانے پر گرفتاری

سعودی عرب میں افواہیں پھیلانا جرم ہے-(فوٹو سوشل میڈیا)
سعودی عرب میں قصیم  پولیس نے کورونا سے متعلق افواہیں پھیلانے پر مقامی شہری کو گرفتار کیا ہے۔
سعودی خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق سعودی عرب میں افواہیں پھیلانا جرم ہے-
ان دنوں نئے کورونا وائرس کی وبا کے حوالے سے کسی بھی قسم کی افواہ پر سخت ایکشن لیا جارہا ہے-
مقامی شہری نے قصیم ریجن کی الرس کمشنری میں کورونا وائرس سے متاثرین کے بارے میں من گھڑت باتوں اور افواہوں پر مشتمل ایک وڈیو کلپ سوشل میڈیا پر جاری کردیا تھا جس سے مقامی لوگوں میں تشویش پیدا ہوگئی تھی-
القصیم پولیس کے ترجمان بدر السحیبانی نے بتایا ہے کہ  وڈیو کلپ کی اطلاع ملتے ہی متعلقہ عملہ حرکت میں آگیا تھا- وڈیو کلپ جاری کرنے والے کی نشاندہی کرکے اسے تلاش کرلیا گیا-
سعودی شہری عمر کے پانچویں عشرے میں ہے- اسے حراست میں لے کر قانونی کارروائی کے لیے پبلک پراسیکیوشن کی تحویل میں دے دیا گیا ہے-

شیئر: