Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

حفاظتی تدابیر کی خلاف ورزی، 134 اداروں پر جرمانے

ریاض میونسپلٹی نے حفاظتی تدابیر کی خلاف ورزی کرنے والے 134 اداروں پر بھاری جرمانے عائد کیے ہیں.
اخبار 24 کے  مطابق جن نجی اداروں پر بھاری جرمانے عائد کیے گئے وہ اس سے قبل بھی حفاظتی اقدامات کی پابندی نہیں کررہے تھے.
اس سے قبل معمولی جرمانے کرکے تنبیہ کردی گئی تھی. میونسپلٹی نے ان اداروں کے مالکان کو سخت تادیبی کارروائی کے لیے متعلقہ اداروں کے حوالے کردیا.
ریاض میونسپلٹی نے بیان میں مزید کہا کہ انسپکٹرز کی ٹیمیں چوبیس گھنٹے چھاپے مار رہی ہیں. ہمارے انسپکٹرز نئے کورونا وائرس کو پھیلنے سے روکنے کے لیے حفاظتی اقدامات کی پابندی کو یقینی بنا رہے ہیں.
یاد رہے کہ وزارت صحت کی جانب سے کورونا سے بچاؤ کےلیے خصوصی احتیاطی تدابیر جاری کی ہیں جن پر عمل کرنا لازمی ہے تاکہ اس وبائی مرض سے بچا جا سکے.
 

شیئر: