Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودیوں اورغیرملکیوں نے گھروں میں عارضی مساجد بنا لیں

سوشل میڈیا پر گھریلو مساجد کی تصاویر وائرل ہوگئیں(فوٹو اخبار 24)
 سعودی عرب میں نئے کورونا وائرس کو پھیلنے سے روکنے کے لیے کیے گئے حفاظتی اقدامات کے پیش نظر محلوں کی مساجد میں جماعت اور جمعے پر پابندی کے باعث سعودی اورغیرملکی خاندانوں نے گھروں میں عارضی مساجد قائم کرلیں.
اخبار 24 کے مطابق سعودی اور غیرملکی خاندانوں نے اپنے اپنے گھر کا ایک ایک کمرہ عبادت کے لیے مخصوص کرکے اسے جدید طرز کی مسجد میں تبدیل کردیا.
سوشل میڈیا پر گھریلو مساجد کی تصاویر وائرل ہوگئیں جنہیں دیکھنے سے اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ گھریلو مساجد کی شکل و صورت کسی بھی حالت میں حقیقی مساجد کی شکل سے مختلف نہیں.

کمرے میں مسجد جیسا قالین بچھایا گیا ہے.(فوٹو اخبار 24)

مقامی شہری اور مقیم غیرملکی ان دنوں اپنے گھر میں قائم مسجد میں فرض نمازیں اور تراویح پڑھ رہے ہیں. جمعہ کی جگہ ظہر کی چار رکعتیں گھریلو مساجد میں ادا کررہے ہیں.
اگر عید پر بھی مساجد اور عید گاہوں میں نماز پر پابندی برقرار رہی تو عید کی نماز بھی لوگ اسی طرح گھریلو مساجد میں ادا کریں گے.
ایسے خاندانوں نے جن کے یہاں گھر میں زیادہ گنجائش ہے سب سے زیادہ گنجائش والا کمرہ مسجد کے لیے مخصوص کیا ہے.

گھر کی مسجد کی چھت کو فانوس سے مزیں کیاہے.(فوٹو اخبار 24)

کمرے میں مسجد جیسا قالین بچھایا گیا ہے. قرآن پاک کے نسخے رحلوں میں رکھے گئے ہیں. دینی شعور و آگہی بڑھانے کے لیے مذہبی کتابیں بھی سجادی گئی ہیں- اتنا ہی نہیں بلکہ مساجد میں جس طرح امام مائیکرو فون کا استعمال کرتا ہے اسی جیسے مائیکرو فون کا بھی انتظام کیا گیا ہے.
مقامی افراد نے گھروں کے کمروں کو ننھی مساجد میں تبدیل کرنے کے خوبصورت تجربے کیے ہیں. انہوں نے اپنے اچھوتے پن کا اظہار بھی شروع کردیا ہے.
ایک سعودی خاتون نے مسجد والے کمرے میں روحانی ماحول کےلیے روشنی کے قمقمے نصب کیے ہیں. ایک اور خاتون نے گھر کی مسجد کی چھت کو فانوس سے مزیں کیاہے.

شیئر: