Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

گھروں میں بجلی کی اشیا کیسے استعمال کریں؟

بچوں کو بجلی کے ایکٹینشن سے کھیلنے نہ دیں.( فوٹو سوشل میڈیا)
سعودی شہری دفاع نے گھروں میں بجلی کی مصنوعات استعمال کرنے کےلیے احتیاطی تدابیر بتاتے ہوئے لوگوں کو ہدایت کی ہے کہ حادثات سے بچنے کے لیے بجلی کی اشیا استعمال کرنے میں خصوصی احتیاط برتیں.
شہری دفاع نے ٹو ئٹر پر بیان میں احتیاطی تدابیر کے حوالے سے کہا ہے کہ بجلی عصر حاضر میں ضروریات زندگی میں شامل ہے تاہم اس کے استعمال میں لاپرواہی برتنے پر کافی حادثات رونما ہوتے ہیں.
بجلی کی اشیا کے استعمال میں احتیاط برتنے کے لیے شہری دفاع کی جانب سے معمولی مگر اہم نکات کو اجاگر کرتے ہوئے کہا ہے کہ بجلی کے کنکشن ساکٹس معیاری ہونے چاہئیں، غیر معیاری کیبلز اور ساکٹس استعمال نہ کیے جائیں.

غیر معیاری کیبلز اور ساکٹس استعمال نہ کیے جائیں.( فوٹو سوشل میڈیا)

غیر معیاری ساکٹس استعمال کرنے سے سنگین حادثات رونما ہوتے ہیں. بجلی کے شارٹ سرکٹ سے گھروں میں آگ لگ جاتی ہے جس سے انسانی جانوں کے نقصان کا بھی اندیشہ ہوتا ہے.
شہری دفاع کی جانب سے مزید کہا گیا ہے کہ ہمیشہ گیلے ہاتھوں سے بجلی کے کنکشن لگانے سے گریز کریں. بچوں کو بجلی کے ایکٹینشن سے کھیلنے نہ دیں.
ہمیشہ ایکٹینشن میں استعمال ہونے والے بورڈ اور پلگ معیاری استعما ل کیے جائیں کیونکہ غیر معیاری کنکشن گرم ہونے کے بعد شارٹ سرکٹ کا سبب بنتے ہیں جس سے آگ لگنے کا خدشہ ہوتا ہے.

. بجلی کے شارٹ سرکٹ سے گھروں میں آگ لگ جاتی ہے( فوٹو سوشل میڈیا)

احتیاطی تدابیر کے حوالے سے شہری دفاع کا مزید کہنا تھا کہ بجلی کا شاک ہمیشہ اس وجہ سے لگتا ہے کہ انسان گیلی زمین پرٹہر کر بجلی کے لوز کنکشن استعمال کرتا ہے جس کی وجہ سے گیلی زمین کنڈکٹر کا کام کرتی ہے. انسان کو زبردست کرنٹ کا جھٹکا لگتا ہے .
اس لیے اس امر کا ہمیشہ خیال رکھیں کہ بجلی کے ساکٹس جب بھی استعمال کریں اس امر کویقینی بنائیں کے زمین یا فرش گیل نہ ہواور ہاتھ بھی خشک ہوں.

 

شیئر: