Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

طائف میں کپڑے سلائی کرنے کا غیرقانونی یونٹ سیل، کارکن گرفتار

غیرقانونی اڈے سے برآمد ہونے والی مشینیں اور سامان بھی ضبط کرلیاگیا(فوٹو، سبق )
طائف میں بلدیہ کی تفتیشی ٹیم نے فلیٹ میں سلائی کا یونٹ قائم کرنے والے غیر ملکیوں کو گرفتار کرکے یونٹ سیل کر دیا۔
کورونا وائرس کی وجہ سے ٹیلرنگ شاپس پر پابندی عائد کیے جانے پر غیر ملکیوں نے اپنے فلیٹ کو عارضی ٹیلرنگ کارخانے میں تبدیل کر دیا تھا جبکہ ایک کارکن اپنے کاہگوں کے گھر جا کر ان کے ناپ لیتا تھا۔

غیرقانونی سلائی کے اڈے پر صفائی کا کوئی خیال نہیں رکھا جاتا تھا(فوٹو، سبق نیوز)

مقامی ویب نیوز ’سبق ‘ کے مطابق طائف کے علاقے ’الشھدا جنوبی‘ کے ایک فلیٹ کے بارے میں بلدیہ کو اطلاع ملی کہ وہاں کپڑے سلائی کا غیرقانونی کارخانہ قائم کیا گیا ہے۔
اطلاع ملنے پر بلدیہ کی تفتیشی ٹیم جائے وقوعہ پر پہنچ گئی جنہوں نے کارخانے کو سیل کرکے وہاں کام کرنے والے چاروں غیر ملکیوں کو حراست میں لے لیا۔
بلدیہ کے ذمہ دار کا کہنا تھا کہ کارخانہ انتہائی غیر معیاری انداز میں بنایا گیا تھا جہاں حفظان صحت کے اصولوں کا کوئی خیال نہیں رکھا گیاتھا جس کی وجہ سے کارخانے کو مکمل طور پر سیل کرکے وہاں سے برآمد ہونے والی سلائی مشینں اور دیگر آلات ضبط کر لیے گئے۔

ٹیلر ماسٹر گھوم پھر کر آرڈرزبک کرتا اور کاہگوں کا ناپ لیتا تھا۔

کارخانے کا ٹیلر ماسٹر جو لوگوں کے ناپ لینے کےلیے انکے گھروں میں جاتا تھا کو اس وقت حراست میں لیا گیا جب وہ کہیں سے آرڈر لے کر آرہا تھا, ٹیلر ماسٹر پاس سے رجسٹر، قینچی اور نابپ کا فیتہ بھی برآمد ہوا۔

شیئر: