Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

 جرمن کمپنی کے اشتراک سے بیٹری سازی کا منصوبہ

فیکٹری 2021 کے دوران مملکت میں پیداوار شروع کردے گی (فوٹو: سوشل میڈیا)
سعودی عرب اور جرمنی کے مابین توانائی کے شعبوں میں  متعدد کثیر المقاصد منصوبوں پر عمل کا آغاز رواں برس کر دیا جائے گاـ
 دونوں ملکوں کی کمپنیاں ’نساند‘ اور ’شمد‘ 2020 کے وسط تک مشترکہ منصوبے پر کام شروع کر دیں گی-

مشترکہ منصوبے پر رواں برس کے وسط تک کام شروع ہو جائے گا (فوٹو: سوشل میڈیا)

عربی روزنامہ ’الشرق الاوسط‘ کے مطابق سابک کمپنی کی جانب سے کہا گیا ہے کہ ’نساند‘ اس کی سرمایہ کار کمپنیوں میں سے ایک ہے یہ جرمنی کی معروف کمپنی ’شمد‘ کے تعاون و اشتراک سے فینڈم بیٹریاں تیار کرے گی-
سابک نے اس کی تفصیلات بتاتے ہوئے واضح کیا کہ آئندہ دو ماہ کے دوران انڈسٹریل انویسٹمنٹ کے لیے معروف سعودی کمپنی رواق  اس منصوبے میں شامل ہوجائے گی-  مشترکہ منصوبے کا مقصد توانائی ذخیرہ کرنے والی ٹیکنالوجی کے شعبے میں عالمی سطح پر نیا پن لانا ہے- پروگرام کے مطابق سعودی عرب اور جرمنی اس ترقی پذیر شعبے کی قیادت کریں گے-
سعودی جرمنی مشترکہ منصوبے کے تحت گیگا واٹ توانائی پیدا کرنےکے لیے فیکٹریاں قائم کی جائیں گی- یہ فیکٹری 2021 کے دوران مملکت میں پیداوار شروع کردے گی-
نساند انویسٹمنٹ کمپنی کے ایگزیکٹیو چیئرمین انجینیئر فواد موسی  نے بتایا کہ یہ منصوبہ سعودی عرب میں  جدید ٹیکنالوجی کو اپنانے میں معاون بنے گا-

فیکٹری دمام انڈسٹریل سٹی تھری میں قائم کی جائے گی(فوٹو: سوشل میڈیا)

فیکٹری دمام انڈسٹریل سٹی تھری میں قائم کی جائے گی- اس کے ماتحت ریسرچ سینٹر بھی ہوگا-2020 کی پہلی ششماہی میں کام شروع کر دیا جائے گا-
  • واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے ”اردو نیوز“ گروپ جوائن کریں

شیئر: