Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

تین ہزار سے زیادہ فیکڑیاں کام کرتی رہیں

کئی فیکٹریاں مصنوعی تنفس کے آلات تیار کررہی ہیں. (فوڈو اے ایف پی)
سعودی عرب میں کورونا کی وبا کے دوران 3 ہزار فیکٹریاں معمول کے مطابق کام جاری رکھے ہوئے ہیں.
 وزارت صنعت و معدنیات کے ترجمان مازن الحماد نے بتایا ہے کہ کورونا کی وبا کے زمانے میں بھی تین ہزار سعودی فیکٹریاں دن رات کام جاری رکھے ہوئے ہیں اور یہ کھانے پینے کی اشیا، ادویات اور صحت آلات تیار کررہی ہیں. اسی وجہ سے انہیں استثنی دیا گیا تھا.
سبق ویب سائٹ کے مطابق مازن الحماد نے بتایا کہ 3 ہزار فیکٹریوں میں سے 7 فیکٹریاں مصنوعی تنفس کے آلات تیار کررہی ہیں. مصنوعی تنفس کی مشین پر ایک ہسپتال میں تجربہ کیا جارہا ہے.
ترجمان نے مزید کہا  کہ تین ہزار سے زیادہ فیکٹریاں 2500 سے زیادہ مختلف اشیا بنا رہی ہیں. ہر ہفتے 20 لاکھ لیٹر سے زیادہ جراثیم کش محلول تیار کیا گیا ہے.
الحماد نے بتایا کہ وزارت صنعت کی کنٹرولر ٹیمیں فیکٹریوں کے ملازمین کے حوالے سے 24 گھنٹے تفتیشی دورے کرتی رہیں.
انہں نے کہا کہ 50 میڈیکل فیکٹریاں ہیں تین ہزار فیکٹریاں پوری پیداواری صلاحیت کے ساتھ کام کررہی ہیں.بدھ سے دیگر فیکٹریاں بھی کھول دی گئی ہیں.
تمام فیکٹریوں میں کورونا وائرس سے بچاؤ کے  حوالے سے حفاظتی اقدامات کی پابندی کرائی جارہی ہے.

شیئر: