Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دمام بندرگاہ پر 26 جہاز لنگر انداز

یہاں 105 ملین ٹن تک سامان لانے والا جہاز لنگر انداز ہو جاتا ہے (فوٹو: سوشل میڈیا)
دمام کی کنگ عبدالعزیز بندرگاہ نے مختلف حجم اور نوعیت کے بیک وقت 26 جہازوں کو لنگر انداز ہونے کا موقع فراہم کر کے نیا ریکارڈ قائم کر دیا ہے۔
یہ جہاز سعودی شہریوں اور مقیم غیر ملکیوں کی ضروریات کا سامان لے کر دمام بندرگاہ پر پہنچے تھے۔
سعودی خبر رساں ادارے ایس پی اے کے مطابق نئے کورونا وائرس کی وبا کے ماحول میں ضرورت کا سامان مختلف ممالک سے طلب کیا گیا تھا۔
کنگ عبدالعزیز بندرگاہ جدید سہولیات سے آراستہ ہے۔ یہاں ہر طرح کے جہاز لنگر انداز ہو سکتے ہیں۔ یہ خلیج عرب کے ساحل پر سعودی عرب کی سب سے بڑی بندرگاہ ہے۔
کنگ عبدالعزیز بندرگاہ دمام میں 43 پلیٹ فارم ہیں۔ یہاں 105 ملین ٹن تک کا سامان لانے والا جہاز لنگر انداز ہو جاتا ہے۔ اسے ملکی، علاقائی تاجر سامان درآمد اور بر آمد کرنے کے لیے استعمال کر رہے ہیں۔
 

شیئر: