کنزیومر پروٹیکشن سسٹم اور الیکٹرک پبلک ٹرانسپورٹ وہیکلز کے لیے کسٹم استثنی کی منظوری
سعودی ولی عہد کی زیر صدارت کابینہ کے اجلاس میں فیصلے کیے گئے( فوٹو: ایس پی اے)
سعودی کابینہ نے نئے کنزیومر پروٹیکشن سسٹم کی منظوری دی ہے جبکہ سرکاری ملکیت والی کمپنیوں کو پبلک ٹرانسپورٹ سروس کے لیے درآمد کی جانے والی الیکٹرک پبلک ٹرانسپورٹ وہیکلز کو کسٹم ڈیوٹی سے مستثنی قرار دیا ہے۔
یہ فیصلہ منگل کو سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی زیر صدارت ہونے والے کابینہ کے اجلاس میں کیا گیا۔
کسٹم ڈیوٹی سے استثنی کا اطلاق ان الیکٹرک پبلک ٹرانسپورٹ وہیکلز پر ہوگا جنہیں سرکاری کمپنیاں اپنے فلیٹ اور سہولتوں میں استعمال کے لیے درآمد کریں گی۔
ان سرکاری اداروں کے لیے بھی ہوگا جو پبلک ٹرانسپورٹ سروس کے شعبے میں کام کر رہے ہیں۔ یہ اقدام زکوۃ، ٹیکس اور کسٹم اتھارٹی کے ضوابط کے تحت ہوگا۔
کابینہ نے تیل و گیس کے شعبے میں تعاون کے لیے سعودی وزارت توانائی اور جنوبی کوریا کی وزارت تجارت، صنعت و توانائی کے درمیان مفاہمت کی ایک یادداشت کی بھی منظوری دی ہے۔
