Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ریاض کے سپر سٹورز میں ڈکیتی، ملزم گرفتار

مسروقہ سامان اور واردات میں استعمال ہونے والا چاقو برآمد کر لیا (فوٹو سوشل میڈیا)
سعودی عرب میں ریاض پولیس نے ڈکیتی کی وارداتوں میں مطلوب ملزم کو گرفتار کیا ہے.
ریجنل پولیس ترجمان کرنل شاکر التویجری نے سعودی خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے‘ کو بتایا کہ ملزم سعودی ہے جس کی عمر 40 برس کے قریب ہے.
کرنل التویجری نے مزید کہا کہ ریاض کے علاقے ’العلیا‘ اور ’ الورود‘ میں واقع 2 سپر سٹورز میں ڈکیتی کی وارداتوں کی رپورٹ درج ہونے کے بعد پولیس نے ملزم کی تلاش شروع کردی تھی.
جائے وقوعہ سے حاصل ہونے والی ابتدائی معلومات میں ملزم نے چاقو دکھا کر سپرسٹورزمیں ڈکیتی کی واردات کی جہاں سے وہ 10 ہزار ریال کے قریب نقدی اور مختلف سامان چھین کر فرار ہوگیاتھا.
ملزم کے قبضے سےمسروقہ سامان ، نقد رقم اور واردات میں استعمال ہونے والا چاقو بھی برآمد کر لیا گیا. ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ درج کیے جانے کے بعد مزید تحقیقات جاری ہیں.
کرنل التویجری نے مزید کہا کہ علاقے کے تھانے میں تحقیق مکمل کرنے کے بعد مسلح ڈکیتی کا کیس پراسیکیوشن جنرل کے ادارے کو ارسال کردیا جائے گا جہاں سے ملزم پرمسلح ڈکیتی کے قانون کی شق کے تحت مقدمے کا چالان عدالت میں پیش کیاجائے گا.

شیئر: