Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مسلمان رمضان کیسے منا رہے ہیں، دنیا بھر سے تصاویر

مشرقی یروشلم میں ایک شخص رمضان میں آگ کا کرتب دکھا رہا ہے (فوٹو: روئٹرز)
کورونا وائرس کے باعث جہاں زندگی کا ہر شعبہ متاثر ہوا ہے اور وبا کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے سماجی فاصلہ رکھنا ایک مجبوری بن گیا، وہیں عبادت گاہیں بھی ویرانی کا منظر پیش کرنے لگیں۔
رمضان کا مہینہ جو عموماً اپنے ساتھ  سحری اور افطار کی رونقیں لاتا تھا، مسجدوں اور گھروں میں اجتماعات منعقد ہوتے تھے، ضرورت مندوں کے لیے بڑے بڑے افطار دسترخوان لگا کرتے تھے، عزیز و اقارب کے لیے افطار پارٹیاں منعقد کی جاتی تھیں، لیکن اس سال ایسا ممکن نہ ہوسکا۔
دنیا بھر میں رمضان کا مہینہ کیسے منایا جا رہا ہے، دیکھیے برطانوی خبر رساں ایجنسی روئٹرز کی ان تصاویر میں۔

مسجد الحرام میں لیلۃ القدر کے موقع پر نمازی سماجی فاصلہ برقرار رکھتے ہوئے نماز ادا کر رہے ہیں۔

لبنان کے قدیمی شہر سیدون میں رمضان کے موقع پر ایک میوزک سکاؤٹ مذہبی کلام کی دھنیں بجا رہا ہے۔

عراق کے شہر نجف میں حضرت امام علی کے روزے پر لوگ عبادت میں مشغول ہیں۔

سعودی نوجوان ماہ رمضان میں آن لائن ویڈیوز کے ذریعے ورزش کروا رہے ہیں، اس سے کمائی جانے والی رقم ضرورت مند افراد میں تقسیم کی جائے گی۔

افغانستان کے دارالحکومت کابل کی ایک مسجد میں بے گھر بچے قران پڑھ رہے ہیں۔

فلسطین کے شہر غزہ میں ایک شخص سمندر کے کنارے بُھٹے فروخت کر رہا ہے۔

ایران کے دارالحکومت تحران میں ایک بچہ ضرورت مند افراد میں تقسیم کیے جانے والے راشن کو ترتیب دے رہا ہے۔

ایک فلسطینی خاتون اپنے شوہر کے ساتھ ویڈیو کال کے ذریعے اکھٹے افطار کر رہی ہیں۔ ان کے شوہر فلسطین کے ایک ہسپتال میں بطور نرس کورونا کے مریضوں کی دیکھ بھال کرتے ہیں۔

شمالی یروشلم کے شہر نابلس میں ایک شخص قدیم روایت کے مطابق سحری کے لیے لوگوں کو جگا رہا ہے۔

انڈیا کے زیرِ انتظام کشمیر کے دارالحکومت سرینگر میں شہری صوفی بزرگ شیخ حمزہ مخدومی کے مزار پر نماز ادا کر رہے ہیں۔

امریکہ کے دارالحکومت واشنگٹن میں ایک مسلمان فیملی روزہ افطار کر رہی ہے۔

انڈیا کے دارالحکومت دہلی کے شہری اپنے گھر کی چھتوں سے رمضان کا چاند دیکھنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

انڈونیشیا کی مسجد میں ایک شخص انماز ادا کر رہا ہے۔

انڈونیشیا کے دارالحکومت جکارتہ میں ایک خاتون رمضان کے دوران اپنے عزیز کی قبر پر بیٹھے دعا کر رہی ہیں۔

شیئر: