Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ایمیزون کی سپر مارکیٹ میں صرف روبوٹ

واشنگٹن ..... ایمیزون نے 2منزلہ ایسی سپر مارکیٹ بنانے کا کام شروع کردیا ۔ سارا کام روبوٹ ہی کرینگے اور اس میں صرف 3انسان موجود ہونگے۔ روبوٹ ہی بالائی منزل سے مختلف شیلف سے خرید کی گئی اشیاءلائیں گے ا ور باہر اپنی کاروں میں بیٹھے لوگوں تک اسے پہنچائیں گے۔ ایمیزون کے قریبی ذرائع نے روبوٹ سے چلنے والی سپر مارکیٹوں کی تفصیلات ظاہر کی ہیں۔ بتایا جاتا ہے کہ یہ سپر مارکیٹیں 40ہزار مربع فٹ پر قائم کی جائیںگی۔ ایمیزون نے اسکا اعلان دسمبر میں کیا تھا کہ وہ اپنے صارفین کی سہولت کیلئے کچھ بڑی مارکیٹیں قائم کرنے والا ہے لیکن پہلی مرتبہ بتایا گیا کہ سب روبوٹ سے چلیں گے۔ایمیزون اپنی مارکیٹوں میں انڈے، گوشت، پنیر، تازہ پھل اور سبزیاں فروخت کرتا ہے اور چاہتا ہے کہ اس قسم کی مارکیٹیں دنیا بھر میں قائم کی جائیں۔ ایک ذریعے کا کہناہے کہ ایمیزون زیادہ سے زیادہ نئی ٹیکنالوجی استعمال کرنا چاہتا ہے تاکہ کم سے کم لوگوں کو ملازمت ملے۔ایمیزون اس سے قبل اپنے گوداموں میں روبوٹ استعمال کررہا ہے ۔ اس نے محنت کشوں کی تعداد میں بھاری کمی کی ہے۔ کمپنی نے پہلے ہی ڈلیوری کیلئے ڈرون کا استعمال شروع کردیا ہے تاہم اسکے تازہ ترین منصوبے کے نتیجے میں بے شمار لوگ ملازمتوں سے محروم رہیں گے۔ آج کے دنوں میں کسی بھی سپر مارکیٹ کو چلانے کیلئے کم سے کم 90افراد کی ضرورت پیش آتی ہے۔
 

شیئر: