دوحہ۔۔۔۔۔قطر ایئر لائنز نے تبوک ، ینبع، ریاض،جدہ ، قصیم ، مدینہ اور ابہا ء شہروں کی اپنی شاخوں کیلئے سعودی نوجوانوں کو ملازمتوں کی پیشکش کردی۔القطریہ نے ملازمت کے خواہشمند سعودی نوجوانوں سے کہا ہے کہ وہ ہر ملازمت کیلئے مطلوب سرٹیفکیٹ اور شرائط پوری کرنے کی صورت میں درخواستیں دیدیں۔القطریہ نے درخواستیں آن لائن طلب کی گئی ہیں۔