Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جازان : حوثی گولہ گرنے سے تین سعودی خواتین زخمی

جازان کے ایک سرحدی دیہی علاقے میں حوثی گولہ گرنے سے تین سعودی خواتین معمولی طور پر زخمی ہوگئیں ہیں۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق جازان ریجن کے محکمہ شہری دفاع کے ترجمان کرنل محمد بن یحی الغامدی نے کہا ہے کہ ’یمن کے ساتھ سرحدی علاقہ میں واقع دیہی بستی میں گولہ گرنے کی اطلاع موصول ہوئی تو امدادی ٹیمیں فوری طور پر موقع پر پہنچ گئیں‘۔
’گولہ یمن کی حدود سے داغا گیا تھا جو ایک مکان کے قریب گرا، اس کے باعث تین خواتین جو موقع پر موجود تھیں زخمی ہوگئیں ہیں‘۔
’انہیں قریبی ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے، ان کے زخم معمول ہیں، مرہم پٹی کے بعد انہیں گھر جانے کی اجازت دی گئی‘۔
انہوں نے کہا ہے کہ ’واقعہ پر ضابطے کی کارروائی شروع کردی گئی ہے۔ حوثی باغیوں کی طرف سے شہری آبادی کو نشانہ بنانے کی کوشش قابل مذمت ہے‘۔
دوسری طرف گولے کا نشانہ بننے والے مکان کے مالکان اور رہائشیوں نے کہا ہے کہ ’حوثی باغیوں نے عید کی خوشی کو غم میں بدلنے کی ناکام کوشش کی ہے‘۔
’انہوں نے کہا ہے کہ ’گولہ گرنے سے گھر کے مکین سلامت ہیں تاہم قریب کھڑی چند گاڑیاں متاثر ہوئی ہیں اور مکان میں کہیں کہیں ٹوٹ پھوٹ ہوگئی ہے‘۔
واضح رہے کہ واقعہ عید کے پہلے دن ہوا ہے جس میں سرحدی علاقہ قریہ شریج میں واقع مکان گولہ گرنے سے متاثر ہوا ہے۔

شیئر: