سعودی وزیر ٹرانسپورٹ اینڈ لاجسٹک سروسز انجینئرصالح الجاسر نے بدھ کو ریاض میں خود کار گاڑیوں کے پہلے تجرباتی مرحلے کا آغاز کیا ہے۔
ایس پی اے کے مطابق خود کار ڈرائیونگ مملکت کے وژن 2030 کے اہداف کو مدنظر رکھتے ہوئے مصنوعی ذہانت پرمبنی ہائیدار ٹرانسپورٹیشن ذرائع کوفروغ دینے کی جانب اہم پیش رفت ہے۔
مزید پڑھیں
-
بغیر ڈرائیور چلنے والی کاروں کا ٹیسٹNode ID: 69426
-
سعودی عرب میں جلد خود کار گاڑیاں لانچ کی جائیں گیNode ID: 889703
خود کارڈرائیونگ کا تجرباتی مرحلے میں کنگ خالد انٹرنیشنل ایئرپورٹ اور ریاض شہر کے بعض اہم مقامات کا انتخاب کیا گیا۔
خود کار ڈرائیونگ کے تجرباتی مراحل کے دوران ہر گاڑی میں ایک سکیورٹی آفیسر ہوگا تاکہ کسی بھی ہنگامی حالت میں فوری مداخلت کی جا سکے۔
سعودی وزیر ٹرانسپورٹ کا کہنا تھا ’ہمارے پیش نظر سب سے اہم امر پائیدار سکیورٹی کو یقینی بنانا ہے جس کےلیے ٹھوس بنیادوں پر کام جاری ہے۔‘
علاوہ ازیں ٹرانسپورٹ اتھارٹی کی انڈرسیکرٹری ڈاکٹر امیمہ بامسق نے الاخباریہ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ’خود کارگاڑیوں کے ابتدائی مرحلے کا آغاز ریاض کے7 علاقوں سے کیا گیا ہے جن میں ایئرپورٹ کے ٹرمنل نمبر 2 اور 5، رنگ روڈ جو’روشن لاعمال‘ کے مقام کو ایئرپرٹ سے جوڑے گی۔
علاوہ شہزادہ نورہ یونیورسٹی اور میٹرو ریاض کے شمالی سٹیشن شامل ہیں۔

ڈاکٹر امیمہ کا مزید کہنا تھا ’خودکارڈرائیونگ کے لیے ابتدائی طورپر 13 سٹیشنز بنائے گئے ہیں جہاں سے گاڑی کی سروس حاصل کی جا سکے گی۔‘
سکیورٹی کے حوالے سے ان کا کہنا تھا’ ابتدائی طورپر تمام حفاظتی امور کو مدنظر رکھتے ہوئے تجرباتی رائیڈ کا انتظام کیا گیا ہے۔‘
’پہلا تجرباتی مرحلہ 12 ماہ پر مشتمل ہوگا جس میں تمام امور کا باریک بینی سے مشاہدہ کیا جائے گا بعدازاں اسے مملکت کے دیگر شہروں میں بھی متعارف کرایا جائے گا۔‘
خودکارڈرائیونگ کا منصوبہ عوامی ٹرانسپورٹ سروسز کی معروف کپمنی ’اوبر‘، آئی ڈرائیو اور وی رائیڈ کے ساتھ کیا جا رہا ہے۔