گاڑیوں میں اوور لوڈنگ آپ کو خطرے میں ڈال سکتی ہے
گاڑی میں گنجائش کے مطابق سامان اور افراد کو سوار کیا جائے (فوٹو: ایکس اکاونٹ)
سعودی اسٹینڈرڈزاینڈ کوالٹی کنٹرول اتھارٹی کا کہنا ہے’ گاڑیوں میں گنجائش سے زائد وزن ڈالنا نقصان دہ ثابت ہو سکتا ہے، گاڑی ڈرائیور کے قابو سے باہر ہونے کا اندیشہ ہوتا۔‘
عاجل نیوز کے مطابق اتھارٹی کا کہنا تھا’ محفوظ ڈرائیونگ کے لیے ضروری ہے کہ گاڑی میں اس کی گنجائش کے مطابق سامان اور افراد کو سوار کیا جائے۔‘
’اوور لوڈنگ کی وجہ سے گاڑیوں کے بریک سسٹم پر برا اثر پڑتا ہے جو حادثے کا بھی سبب بن سکتا ہے۔ اچانک بریک لگانے کی صورت میں گاڑی کا توازن بھی بگڑ سکتا ہے۔‘
اتھارٹی نے ایکس اکاونٹ پر محفوظ ڈرائیونگ کے حوالے سے ’اپنی سواری کو درست رکھیں‘ کے عنوان سے آگاہی مہم شروع کی ہے جس میں احتیاطی تدابیر اختیار کرنے پر زور دیا ہے۔
