Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کورونا سے ایک دن میں 34 ہلاکتیں، 3 ہزار سے زائد نئے کیسز

کورونا سے اب تک 7 سو سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں (فوٹو، سوشل میڈیا)
سعودی عرب میں کورونا وائرس میں مبتلا مزید تین ہزار 369 کیسز کی تصدیق ہوئی جبکہ اس وبائی مرض کے ہاتھوں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 34 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔
وزارت صحت کی جانب سے پیر کو جاری اعداد وشمار کے مطابق سعودی عرب میں کووڈ 19 کے مریضوں کی تعداد ایک لاکھ 5 ہزار 283 تک پہنچ چکی ہے جبکہ اس مرض سے اب تک 746 افراد ہلاک ہو چکے ہیں ۔

کورونا سے بچاو کے لیے احتیاطی تدابیر پر سختی سے عمل کرنا ضروری ہے (فوٹو،ایس پی اے)

مقامی ویب نیوز ’سبق‘ کی جانب سے جاری اعداد وشمار میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 17 سو7 افراد صحتیاب ہوئے۔ اب تک مجموعی طور پر اس وبائی مرض سے 74 ہزار 524 افراد صحتیاب ہو چکے ہیں ۔
وزارت صحت نے سعودی عرب کے مختلف شہروں میں نئے مریضوں کے اعداد وشمار کے حوالے سے جاری رپورٹ میں کہا ہے کہ ریاض میں سب سے زیادہ مریضوں کی تصدیق ہوئی جن کی تعداد 746 رہی جبکہ جدہ میں 577 ، مکہ مکرمہ 376 ، دمام 301 ، الھفوف 241 ، القطیف 224 ، الخبر 180 ، مدینہ منورہ 124 ، الظھران 99 ، طائف 42 ، الدرعیہ 41 ، خمیس مشیط 38 ، المبرز 33 ، الجبیل 28 ، الخرج 22 ، تبوک 21 ، راس تنورہ 19 ،ِ دوادی الدواسر 18 ،حفر الباطن 15 ، ابھا ، العارضہ ، جازان اور عرعر میں 13 افراد میں کووڈ 19 کی تصدیق ہوئی۔
بیشہ اور نجران میں 9 ، نو مریض سامنے آئے جبکہ ابوعریش ، بیش اور صبیا میں مریضوں کی تعداد 8 ، آٹھ رہی مملکت کے دیگر شہروں میں کورونا کے نئے مریضوں کی تعداد ایک سے 7 تک رہی ۔
وزارت صحت کا کہنا ہے کہ سعودی عرب کے مختلف شہروں میں کورونا کے 30 ہزار 13 مریضوں میں کووڈ 19 کا وائرس ایکٹو ہے جن میں سے 16 سو 32 مریضوں کی حالت نازک ہے جنہیں انتہائی نگہداشت کے یونٹ میں زیر علاج رکھا گیا ہے جبکہ باقی مریضوں کی حالت قدرے بہتر ہے جنہیں قرنطینہ سینٹرزمیں طبی عملے کی زیر نگرانی علاج جاری ہے۔
وزارت صحت نے کورونا سے بچاو کےلیے احتیاطی تدابیر پر سختی سے عمل کرنے کی ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ کورونا سے بچنے کےلیے سماجی فاصلے کی دوری کے اصول کو کسی بھی حالت میں نظر انداز نہ کیا جائے جبکہ ہر 2 گھنٹے بعد ہاتھوں کو صابن سے دھوتے رہیں ۔

شیئر: