Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب میں 63 فیصد کاروباری ادارے سوشل میڈیا استعمال کرتے ہیں

98 فیصد کمرشل ادارے انٹرنیٹ کی سہولت استعمال کرتے ہیں (فوٹو: اخبار 24)
انفارمیشن اینڈ کمیونیکیشن ٹیکنالوجی سروے رپورٹ 2024 میں کہا گیا کہ ’مملکت میں 98 فیصد کمرشل ادارے انٹرنیٹ کی سہولت استعمال کرتے ہیں۔‘
اخبار 24 کے مطابق رپورٹ میں کہا گیا ’سال 2023 کے مقابلے میں 24 میں انٹرنیٹ کے استعمال میں 0.3 فیصد اضافہ ہوا جبکہ سوشل میڈیا پلیٹ فارم استعمال کرنے والے اداروں کا فیصد 63 تک پہنچ گیا ۔‘
 رپورٹ میں مصنوعی ذہانت استعمال کرنے والے اداروں کا تناسب 27.6 فیصد بتایا گیا، جن میں انفارمیشن اینڈ کمیونیکیشن سیکڑ کا تناسب 52.8 فیصد ہے جبکہ انشورنس اور مالیاتی شعبے میں44.7 اور تعلیم کے شعبے میں مصنوعی ذہانت استعمال کرنے والوں کا تناسب 42.1 فیصد ہے۔
رپورٹ میں کہا گیا ’46.8 فیصد ادارے کلاوڈ کمپیوٹنگ سروسز استعمال کرتے ہیں جبکہ آفس سافٹ ویئر کے لیے کلاوڈ کمپیوٹنگ استعمال کرنے والے اداروں کا تناسب 53.5 فیصد ہے جس میں سال 2024 میں 8.2 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔‘
سعودی عرب میں آن لائن سیلز و پرچیز و دیگر سروسز استعمال کرنے والے اداروں کی تعداد 46.8 فیصد ہے جبکہ سیلز کے لیے انٹرنیٹ کا استعمال 29 فیصد کیا جاتا ہے۔

 

شیئر: