کویت میں اٹھارہ برس سے کم عمر افراد کو انرجی ڈرنکس کی فروخت پر پابندی
جمعرات 25 دسمبر 2025 18:31
کویتی وزیر صحت نے اس حوالے سے وزارتی فیصلہ جاری کیا ہے (فوٹو: ایکس اکاونٹ)
کویت نے ریستورانوں، کیفے، سکولوں اور سرکاری دفاتر میں انرجی ڈرنکس کی فروخت پر پابندی عائد کردی۔
یونیورسٹی کیمپس، گروسری سٹورز، سیلف وینڈنگ مشینوں اور فوڈ ٹرک پر بھی انرجی ڈرنکس فروخت نہیں کی جا سکے گی۔ ڈیلیوری سروسز پر بھی پابندی عائد ہوگی۔
کونا کے مطابق کویتی وزیر صحت نے ایک وزارتی فیصلہ جاری کیا ہے جس میں انرجی ڈرنکس کی فروخت اور اس کی سرکولیشن کو ریگولیٹ کیا گیا ہے۔
عمرکی حد مقرر کی گئی ہے۔ اٹھارہ برس کے کم عمر افراد کو انرجی ڈرنکس کی فروخت کرنے کی اجازت نہیں ہوگی۔
فیصلے کے تحت انرجی ڈرنکس صرف اٹھارہ سال یا اس سے زیادہ عمر کے افراد کو فروخت کرنے کی اجازت ہے۔
ایک دن میں فی شخص زیادہ سے زیادہ دو کین تک محود ہے، ایک کین میں کیفین کی مقدار 80 ملی گرام 250 ملی لٹر سے زیادہ نہیں ہوسکتی۔
انرجی ڈرنکس صرف کوآپریٹیو سوسائٹیز اور منتخب مارکیٹوں کے مخصوص ایریا میں فروخت کرنے کی اجازت متعلقہ حکام کی جانب سے سخت نگرانی سے مشروط ہوگی جس میں عمر کی تصدیق اور مقدار کی حد کی پابندی کرائی جائے گی۔
تجارتی اشتہارات اور سپانسرشپ کے ذریعے نرجی ڈرنکس کی تشہرممنوع ہوگی، انرجی ڈرنکس پر واضح اور نمایاں طور پرہیلتھ وارننگ بھی چسپاں کرنا لازمی ہے۔
