Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

قصیم یونیورسٹی میں’ڈیجیٹل دور میں دستکاری، مواقع اور چیلنجز‘ پر کانفرنس

 کانفرنس کے ذریعے سوسائٹی میں دستکاری کی اہمیت کو اجاگر کیا جائے گا۔(فوٹو: ایس پی اے)
قصیم یونیورسٹی کے صدر پروفیسر ڈاکٹر محمد فہد الشریخ نے یونیورسٹی کیمپس میں کالج آف آرٹس اینڈ ڈیزائنز کے زیر اہتمام ’ڈیجیٹل دور میں دستکاری، مواقع اور چیلنجز‘ کے عنوان سے کانفرنس کا افتتاح کیا۔
سعودی خبررساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق کالج آف آرٹس اینڈ ڈیزائنز کے ڈین نے کانفرنس کے انعقاد کے مقاصد کو اجاگر کیا کہا کہ’ سال رواں کو دستکاری کا سال قرار دیا گیا ہے کانفرنس کے ذریعے سوسائٹی میں دستکاری کی اہمیت کو اجاگر کیا جائے گا۔‘
 دو روزہ کانفرنس میں مختلف موضوعات پر علمی ورکشاپس بھی ہوں گے جن میں اہم ترین ’مصنوعی ذہانت و دستکاری‘، جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے پروڈکشن میں اضافہ، چھوٹے اور درمیانے درجے کے منصوبوں کی مدد، دستکاری کی ڈیجیٹلائز مارکیٹنگ وغیرہ شامل ہیں۔
 کانفرنس میں عصری تقاضوں کے تناظر میں دستکاری کے مسائل پر بھی بحث کی جائیگی جبکہ دستکاری کے حوالے سے نمائش کا بھی اہتمام کیا گیا ہے۔
یونیورسٹی کے صدر نے افتتاح کے بعد نمائش کا بھی دورہ کیا جسے مختلف تنظیموں اور اداروں کا تعاون حاصل تھا۔
انہوں نے کالج آف آرٹس اینڈ ڈیزائن کے پویلین کا بھی دورہ کیا اور اس حوالے سے معاونت کرنے والے اداروں کی کوششوں کو سراہا۔

 

شیئر: