Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کورونا ٹیسٹ رپورٹ میں جعلسازی کرنے والے گرفتار

 سعودی عرب میں نجران ریجن میں پولیس نے کورونا وائرس کی ٹیسٹ رپورٹ میں جعل سازی کروانے والے 2 یمنیوں اور جعل سازی کے مرتکب سعودی کوگرفتار کرلیا۔
سعودی خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے‘ کے مطابق نجران ریجن کے پولیس ترجمان میجر عبداللہ العشوی نے بتایا کہ پولیس کو اطلاع ملی تھی کہ ریجن میں 2 یمنی جن کا کورونا وائرس ٹیسٹ پازیٹو تھا انہوں نے رشوت دیکر اپنا ٹیسٹ نیگیٹو کروالیا ہے۔
اطلاع ملنے پر پولیس نے تحقیقات کرکے ملزمان کو گرفتار کرلیا ۔ ملزمان سے تحقیقات کے دوران اس بات کا انکشاف ہوا کہ انہوں نے ایک سعودی کے ساتھ مل کر نیگیٹو کورونا ٹیسٹ کی رپورٹ تیار کرائی تھی جس کے عوض انہوں نے رشوت بھی دی تھی۔

جعلی رپورٹ میں معاونت کرنے سعودی کو بھی حراست میں لیا گیا ہے۔(فوٹو سبق)

پولیس نے تحقیقات کی روشنی میں جعلی رپورٹ بنانے میں معاونت کرنے سعودی کو بھی حراست میں لے لیا گیا۔ اس سے مزید تحقیقات جاری ہیں۔
ریجنل پولیس ترجمان کا کہنا ہے کہ دونوں یمنیوں اور جعلی رپورٹ بنانے میں ملوث سعودی کے خلاف جعل سازی کا کیس دائر کر دیا گیا ہے۔
ملزمان کو پراسیکیوشن کے ادارے کے حوالے کیاجائے گا جہاں سے ان کے خلاف مقدمہ دائر کرکے چالان عدالت میں پیش کیاجائے گا۔

شیئر: