Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ریاض ایئرپورٹ پر سینیٹائزر اور ماسک کے لیے خود کار مشینیں

مسافر خودکار سسٹم کے  تحت سینیٹائزر اور ماسک خرید سکیں گے۔(فوٹو عاجل)
سعودی عرب میں کنگ خالد انٹرنیشنل ایئرپورٹ ریاض نے داخلی پروازوں کے مسافروں کے لیے ہال نمبر پانچ میں سینیٹائزر اور ماسک کی خود کار مشینیں نصب کی ہیں۔
کورونا وائرس سے بچنے اور اسے پھیلنے سے روکنے کے لیے مسافر ان مشینوں کے ذریعے  خودکار سسٹم کے  تحت سینیٹائزر اور ماسک خرید سکیں گے۔
عاجل ویب سائٹ کے مطابق کنگ خالد انٹرنیشنل ایئرپورٹ نے سوشل میڈیا کے اپنے اکاؤنٹ پر ماسک اور سینیٹائزر خودکار نظام کے تحت فروخت کرنے والی مشینوں کی تصاویر جاری کی ہیں۔

خود کار مشینوں کی تنصیب سے آسانی ہو گئی ہے۔ (فوٹو عاجل)

کنگ خالد ایئرپورٹ داخلی پروازوں کے لیے ماہ رواں جون کے شروع میں کھولا گیا۔ محکمہ شہری ہوابازی نے اپریل کے آخر میں مخصوص شرائط و ضوابط کے ساتھ مملکت کے بیشتر ہوائی اڈوں سے داخلی پروازوں کی بحالی کا اعلان کیا تھا۔
ریاض ایئرپورٹ سے مملکت کے مختلف شہروں کو جانے والے سعودی شہریوں اور غیرملکیوں نے اس سہولت پر مسرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ موجودہ ماحول میں جبکہ حفاظتی ماسک اور سینیٹائزر خریدنے میں بسا اوقات مشکل پیش آتی ہے ایئرپورٹ پر حفاظتی ماسک اور سینیٹائزر فراہم کرنے والی خود کار مشینوں کی تنصیب سے آسانی ہوگئی ہے۔

شیئر: